جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کویت میں ہماری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایاجاتااورپھر قتل کردیاجاتاہے،اب ہمارے شہری کویت میں کام نہیں کریں گے،اہم ملک کے صدر نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں ہماری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا اور پھر قتل کردیا جاتا ہے، اب ہمارے شہری کویت میں کام نہیں کریں گے،اہم ملک کے صدر نے دوٹوک اعلان کردیا،خلیجی ملک میں بالخصوص خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں چند ایک واقعات میں خواتین ہلاک بھی ہوئیں۔ فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے ملک کے شہریوں کے کویت جا کر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ایسی خبریں گردش میں ہیں کہ کویت میں فلپائنی شہریوں کو وسیع پیمانے پر استحصال اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے حکم دیا کہ اب فلپائنی شہری کویت جا کر کام نہیں کریں گے۔صدر کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسی خبروں کے بعد کہ کویت میں فلپائنی شہریوں کو وسیع پیمانے پر زیادتی اور استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے، صدر ڈوٹیرٹے نے یہ فیصلہ کیا ہے۔صدر ڈوٹیرٹے کے ترجمان ہیری روکے نے مزید کہا کہ اس خلیجی ملک میں بالخصوص خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں چند ایک واقعات میں خواتین ہلاک بھی ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ صدر ڈوٹیرٹے کے اس فیصلے کے بعد لیبر سیکرٹری سیلوسٹر بیلو نے حکم جاری کر دیا ہے کہ اب فلپائنی شہری کام کرنے کی غرض سے کویت نہیں جائیں گے۔فوری طور پر کویتی حکومت نے صدر ڈوٹیرٹے کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔روکے کے مطابق کویت جا کر ملازمت کرنے والے فلپائنی شہری کافی زیادہ مسائل کا شکار ہیں اور اس پابندی کے بارے میں کافی پہلے سے غور کیا جا رہا تھا۔  کویت میں ہماری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا اور پھر قتل کردیا جاتا ہے، اب ہمارے شہری کویت میں کام نہیں کریں گے،اہم ملک کے صدر نے دوٹوک اعلان کردیا،خلیجی ملک میں بالخصوص خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں چند ایک واقعات میں خواتین ہلاک بھی ہوئیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…