جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

صرف 5طالبان نے افغان دارالحکومت کو ہلاکر رکھ دیا،تباہ کن حملہ، بدترین قتل عام،چن چن کر غیرملکیوں کا قتل،ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ،متعدد زخمی

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

کابل(این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لگژری ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں گیارہ غیر ملکیوں سمیت 18افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ٗ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ٗ سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آور وں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 17گھنٹے جاری رہا ٗفورسز کی جوابی کارروائی تمام حملہ آور مارے گئے جبکہ افغان طالبا ن نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے

کہ جنگجوؤں نے عام لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ٗ شناخت کے بعد حملے جاری رکھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک لگژری ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور متعد د زخمی ہوگئے ٗ ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں آٹھ مرد اور تین خواتین بھی شامل ہیں ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق چھ حملہ آور باورچی کھانے کے ذریعے ہوٹل میں داخل ہوئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل میں موجود چند افراد کو یر غمال بنالیا افغان حکام کے مطابق حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان 17گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور فورسز نے کابل کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق 150 مہمانوں کو ہوٹل پر ہونے والے حملے میں بچا لیا گیا ٗ ہوٹل میں مہمانوں میں غیرملکی بھی شامل تھے اور اس کی عمارت کی تیسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی تھی جہاں کچن واقع ہے۔افغان خفیہ ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مسلح افراد مہمانوں پر فائرنگ کر رہے تھے۔بعض اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں ایک آئی ٹی کانفرنس منعقد ہو رہی تھی جس میں صوبائی حکام بھی موجود تھے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملوں آوروں نے لوگوں کو یرغمال بھی بنایا تھا۔خیال رہے کہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک روز قبل ہی کابل میں عوامی مقامات پر ممکنہ حملے کی تنبیہ جاری کی تھی۔ہوٹل میں ایک مہمان نے بتایا کہ لوگ اپنے کمروں میں چھپے ہوئے تھے۔مہمان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ حملہ آور ہوٹل کے اندر تھے یا نہیں تاہم میں پہلی منزل کے قریب سے گولیوں کی آواز سن سکتا تھا۔دریں اثناء افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داریقبول کرتے ہوئے کہا

کہ ان کے پانچ مسلح جنگجوؤں نے رات کے وقت ہوٹل پر اس وقت خود کش کارروائی کی جب وہاں پر امریکی اور افغان اہلکاروں کا ایک اجلاس ہورہا تھا ۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حملے میں طالبان کے پانچ جنگجوؤں نے عام لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور شناخت کے بعد حملے جاری رکھے۔افغان حکام کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ سترہ گھنٹے جاری رہا ۔خیال رہے کہ انٹرکانٹینینٹل سرکاری ہوٹل ہے جہاں اکثر شادیاں، کانفرنسیں اور سیاسی تقریبات منعقد ہوتی رہتی ہیں ٗہوٹل کو طالبان کی جانب سے 2011 میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں نو حملہ آوروں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…