پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو گرفتار کئے جانے کا امکان

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں گرفتار کئے جانے کا امکان۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نیب کی جانب سے  شہباز شریف کو طلب کیے جانے کے معاملے پر  ردعمل دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ شہباز شریف گرفتار کر لیے جائیں گے۔

اس لیے ایسے میں ان کے آئندہ وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف کو طلب کر رکھا ہے ،دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے شہری شکیل شفیع نے شاہد پرویز کاہلوں ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس کی سماعت کل ہوگی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایکٹ میں بطورِ چیئر پرسن سیکشن21کے تحت عوامی ملازم تحریر ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 63میں تحریر ہے کہ پارلیمان ایسی عوامی ملازمت پر نااہل ہوجاتا ہے اس بنا پر اب وزیرِ اعلیٰ کو یہ عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے الیکشن کمیشن اوردیگر متعلقہ ادارئے یہ سب کچھ جانتے ہوئے جانبداری کا ثبوت پیش کررہے ہیں اس لیے عدلیہ براہ راست نااہلی کے احکامات جاری فرمائے یا ازخود نوٹس لے۔ شہری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب کوصوبہ کی سب سے اعلیٰ نہیں بلکہ سب سے بدترین شخصیت بھی ثابت کیاگیا ہے کیونکہ وہ غیر ملک سے قرض کے ذریعہ لی گئی عالیشان سپیڈو بسوں پر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اورآوارہ بسوں کے پیچھے اپنی تصویر لگا کربمعہ مسلم لیگ ن ذاتی طورپر مستفید ہورہے ہیں۔

ان بسوں کے ذریعے غیر یب عوام کا بری طرح استحصال اور تضحیک کی جارہی ہے کیونکہ جہاں 2018میں بھی عوام کی اکثریت میعاری پانی ‘ آٹا ‘ دودھ ‘ علاج اور تعلیم وغیرہ کیلئے تڑپ رہی ہویہ بسیں شہباز شریف کی شبدہ بازی کا سب سے بڑا شاہکار ہے جنہیں ساری عوام اور مسلم لیگ کاووٹر روزانہ براہ راست دیکھ رہا ہے یہ رٹ آج گوگل اور سوشل میڈیا پر وائر کی جائے گی بہت ممکن ہے کہ نواز شریف اب کبھی عوام سے نہیں پوچھیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات سچ ہے کہ کوئی قانون وآئین سے بالاتر نہیں جیسا کہ ہمارے تما م چیف جسٹس صاحبان کہتے سنائی دیتے ہیں تو شہباز شریف کو جانا ہی پڑے گاجس سے یہ بات بھی سچ ثابت ہوجائے گی کہ اللہ چاہے تو ابابیلوں سے ہاتھی مروا سکتا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے ایک شہری اظہرعباس کی ایسی درخواست بعدالت جسٹس عابد عزیز شیخ زیر سماعت ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…