جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم نواز کے ہری پور پہنچتے پر ایسا کام کردیاگیا جو تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،حیرت انگیز صورتحال

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ہری پور پہنچنے پر پر تباک استقبال کیا گیا ، نواز شریف کی آمد پر 8 من پھولوں کی پتیاں ہیلی کاپٹر سے نچھاور کی گئیں ۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز ہری پور پہنچے تو و ہاں پر لیگی کارکنوں نے انکا پر تباک استقبال کیا اور ان کی آمد پر 8 من پھولوں کی پتیاں ہیلی کاپٹر سے نچھاور کی گئیں۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہری پور کا جلسہ ریفرنڈم ہے ٗ

پانچ ججوں کو نا اہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا ٗلاڈے کے قصے روزانہ اخبارات میں پڑھے اور ٹیلی ویژن پر سنے جارہے ہیں ٗ صادق اور امین قرار دینے والے ججوں کو سلام پیش کرتا ہوں ٗپہلے ہی کہا تھا جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ٗ جس پارلیمنٹ کو گالی دیتا ہے اسی سے تنخواہ لے رہا ہے ٗ ایک دوسرے پر جوتے برسانے والے پرسوں میں لاہور میں اکٹھے تھے ٗ تین دن پہلے نیا پاکستان بنانے والوں کی اوقات دیکھ لی ٗ خالی کرسوں کا جم غفیر تھا ٗ لاڈے کے پی کے میں تمہاری حکومت موٹرے ہم بنارہے ہیں ٗ کہتے تھے صوبے میں بجلی کے کارخانے لگا کر دوسرے صوبوں کو بجلی دینگے ٗ ایک میگا واٹ بھی بجلی نہیں بنا سکے ٗ دو ارب روپے درخت لگانے کے دعویٰ کر نے والے لاڈلے سن لو عوام کہہ رہے ہیں ایک لاکھ بھی درخت نہیں لگایا ٗاو آئی جی کہہ کر جیل میں ڈالنے کی باتیں کر نے والا انشا ء ایک دن خود جیل جائیگا ٗ ووٹ کے تقدس کیلئے میرے ساتھ چلیں ٗآندھی ٗ بارش ٗ دھوپ اور طوفان میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا چلونگا ٗ 2018 میں مسلم لیگ (ن)نظر آرہی ہے ٗ سازشوں کو ہمیشہ کیلئے ملیا میٹ کر دینگے ٗآئندہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تو بے گھر افراد کو گھر دینگے ٗ چند لوگ عوام کے فیصلے کو اپنے پاؤں تلے روندے یہ ہمیں منظور نہیں ٗ ملک میں ایک ہی قانون ہوگا اسی کے مطابق پاکستان چلے گا۔ ہفتہ کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ہری پور کی باسیوں آج کیا دیکھ رہا ہوں ؟یہ کیا منظر ہے ؟

پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے ٗ انشاء اللہ آئندہ ضرور دیکھیں گے ٗ لوگ کہتے تھے کوٹ مومن کا بہت بڑا جلسہ ہے ٗ آپ کسی کوٹ مومن سے کم نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آپ کے جوش و خروش اور پیار و محبت پر نواز شریف قربان ہے ٗنواز شریف آپ کی محبت کو زندگی بھر نہیں بھولے گا ٗ آپ نے ہمیشہ نوازشریف کی لاج رکھی ہے ٗعزت دی ہے ٗنواز شریف انشاء اللہ زندگی بھر آپ کی خدمت کرتا رہے گا ۔نوازشریف نے کہاکہ میری بڑ ی خواہش تھی کہ یہ موٹر وے دیکھوں ٗ نوازشریف کا دل تڑپتا تھا ٗ بڑے محبت اورپیار سے موٹر وے بنائی ہے ٗ

بطور وزیر اعظم یہاں کئی مرتبہ آیا ٗ موٹر وے کو بنتے دیکھا ٗجب افتتاح ہورہا تھا تو ہمارے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مجھے کہا آپ میرے ساتھ چلیں ٗ میں نے کہا میرا دل بہت تڑپتا اور چاہتا ہے ہزارہ موٹر وے کا معائنہ کروں لیکن دل میرا دکھی بھی ہے ٗاتنے جذبے سے خدمت کررہا تھا ٗان لوگوں نے اس کا یہ صلہ دیا ہے کہ نوازشریف کو صرف اقامے پر برخاست کر دیا ٗ کہا تم نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی جس پر مجھے نا اہل کر دیا ہے ٗ آپ بتائیں نوازشریف نا اہل ہے؟آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے یا نا منظور جس پر شرکاء نے کہا نامنظور ۔نواز شریف نے کہاکہ یہ عوامی ریفرنڈم ہے ٗمیرے بھائیو آپ نے گھبرانا نہیں ہے ٗ

آپ نے ڈیوٹی لگائی تھی کہ نوازشریف بیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم ہو نی چاہیے ٗ یہ ختم ہوئی ہے یا نہیں ہوئی جس پر شرکاء نے کہا ختم ہوگئی ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے وارلے لاڈلے سن لو ٗ یہ خلق خدا کیا کہتی ہے ٗ یہ عوام تمہارے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ٗ تم نے ہمیشہ گالیوں اورالزامات کی سیاست کی ہے ٗ یہ صرف تمہارا صوبہ نہیں ٗہمار ا بھی بہت بڑا صوبہ ہے ٗ یہاں کروڑوں مسلم لیگی بستے ہیں ٗ تم نے صوبے میں کیا کیا ہے ؟لاڈے صوبے میں تمہاری حکومت ہے ٗموٹر وے نوازشریف بنا رہا ہے ٗ

یہ کہتا تھا بجلی کے کار خانے لگائیں گے اور دوسرے صوبوں کو بجلی فراہم کریں گے ٗ لاڈے سے پوچھیں کتنے بجلی کے کار خانے لگائے ہیں ٗ کتنی میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے ٗ ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی ٗ ساری بجلی مسلم لیگ (ن) نے بنائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تین دن پہلے لاہور میں مخالفین کا شو دیکھا تھا ٗ سب لیڈر اکٹھے ہوگئے ٗ جو ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں ٗایک دوسرے پر جوتے برساتے ہیں ٗایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ٗ کہاں گئی صاف ستھری سیاست ٗ کہاں گیا اصول ٗ سیاست کیا ہے کہ نوازشریف کی مخالفت ٗ یہ ان کا آئین اور پروگرام ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ہری پور کا جم غفیر اس جم غفیر سے سو گنا بڑا ہے وہ خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا یہاں پر ایک ہی کرسی خالی نہیں ہے ٗیہاں زیادہ لوگ کھڑے ہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ مخالفین کی سیاست کو لوگوں نے رد کر دیا ہے ٗ لاہور میں اسمبلیوں پر لعنت بھیج رہے ہیں میں نے پہلے ہی کہا تھا جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کر تا ہے ٗ اسی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہے جہاں سے یہ تنخواہ لیتا ہے ٗاس آدمی نے ہرایک کو گالی دی ہے ٗ بہتان تراشی کی ہے ٗ کہتاہے او آئی جی میں تمہیں جیل میں ڈال دونگا ٗ فلاں کو جیل میں ڈال دونگا ٗاللہ نے چاہا تم خود جیل میں جاؤ گے۔

انہوں نے کہاکہ اس آدمی نے قوم کے اخلاق کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے ٗہمیں ایسی سیاست منظور نہیں ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ ابھی لاہور کے عوام کو دل کی گہرائی سے آپ کے ساتھ ملکر شاباش دینا چاہتا ہوں جنہوں نے ان کو آئینہ میں منہ دکھا دیا ہے ٗ اوقات بتا دی ہے ان لوگوں سے بھی پوچھوجنہوں نے ان کو صادق اور امین کہا ہے ٗ آپ کو پتہ ہے یہ کتنا صادق اور امین ہے ٗ اخباروں میں روز صادق اور امین ہونے کے قصے پڑھے جارہے ہیں ٗ ان ججوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان کو صادق اور امین قرار دیا ہے اس نے اقبال جرم کیا کہ ہاں نیازی سروسز لمیٹڈ میری ہے ٗاس میں پڑے لاکھوں پاؤنڈ میرے ہیں ٗ

بنی گالہ کے حوالے سے چار چار بیان دیئے ہیں ٗ جعل سازی کی ہے آگے سے کہا گیا کہ بھائی نیازی صاحب آپ ٹھیک نہیں کہہ رہے ہیں ٗ یہ کوئی اور نیازی ہے جس کی یہ کمپنی ہے ٗ وہ سب کچھ مان رہا ہے یہ کہتے نہیں عمران تم نہیں ہو ٗیہ بھی نوازشریف کی ہے ۔سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم کے پی کے میں بہت خدمات سر انجام دی ہیں ٗ لواری ٹنل ہم نے بنایا ہے اربوں روپے خرچ کئے ہیں جس کے بعد چترال کے لوگوں کے جان میں جان آئی ہے ٗ ہری پور سے اسلام آباد کا سفر آدھا ہوگیا ہے ٗ چھ لائن موٹر وے ایبٹ آباد اور مانسہرہ جارہی ہے ٗ چائنہ بارڈرتک ہائی وے بن ر ہی ہے ٗ

آپ اسلام آباد ٗ لاہور اور پشاور کے قریب آگئے ہیں ٗکراچی تک چھ لائن موٹر وے بن رہی ہے ٗ مسلم لیگ (ن)ترقی کا نام ہے ۔ نوازشریف نے شرکاء سے پوچھا کہ بجلی کی لوشیڈنگ کس نے ختم کی ٗ دہشتگردی کس نے ختم کی ٗ کراچی میں امن کون لیکر آیا ٗ چین پاکستان اقتصادی راہداری کون لیکر آیا جس پر شرکاء نے جواب میں کہا مسلم لیگ (ن)نے ۔نوازشریف نے کہاکہ نوازشریف کوئی بات کہتا ہے تو اس کو پورا کرتا ہے ٗ یہ بات آپ مانتے ہیں یا نہیں مانتے ؟ انہوں نے کہاکہ وعدہ کرتا ہوں آپ نے آئندہ مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیا تو ہر شہر سے انشاء اللہ موٹر وے گزریگا ۔

نوازشریف نے کہاکہ میرا دل خدا قسم کی آپ کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے ٗآپ میرے دل میں بستے ہو ٗ آپ کا دل گواہی دیتا ہے یا نہیں دیتا اسی ایجنڈے پر کام کررہا تھا یہ موٹر وے بنے گا ٗ انڈسٹری آئے گی ٗ زراعت ترقی کریگی ٗ تجارت بڑھے گی اور یہاں بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا ٗ لوگوں کور وز گار ملے گا ٗ ان کے گھرانوں میں روشنی آئیگی ٗ ہم نے تقریباً لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے باقی بھی جلد ختم ہو جائیگی ٗ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پاکستان میں نہیں رہا۔ نوازشریف نے کہاکہ نوازشریف دن رات کام کریگا ٗ آندھی ٗ بارش ٗ دھوپ اور طوفان میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا چلونگا ۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو ڈیڑھ کروڑ عوام نے ووٹ دیا ٗ پانچ ججوں نے نوازشریف کو پرائم منسٹر ہاؤس سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ٗ اگر نوازشریف نے ایک روپے کی بھی کرپشن کی ہو تو نوازشریف حاضر ہے ٗاگر نوازشریف نے قوم کی امانت کو امانت سمجھا ہے تو آپ کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا ٗ الیکشنوں میں یہ ریفرنڈم ہوگا ٗ عوام کی عدالت کیا فیصلہ دیگی ؟ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے ووٹ کی پرچی کو پھاڑ کر پھینک دیا جاتا ہے ٗ آپ کے ووٹ کو پاؤں میں رندا جاتا ہے ٗآپ کے ووٹ کی پرچی کا کوئی احترام نہیں ہوتا ٗ کیا یہ سب کچھ آپ کو منظور ہے جس پر شرکاء نے نہیں کا جواب دیا ۔

نوازشریف نے شرکاء سے کہا آپ میرے ساتھ ملکر ووٹ کا احترام کراؤ گے ٗ یہ آپ کا مینڈیٹ ہے اس کو کوئی اور ختم نہیں کر سکتا ٗعوام کے فیصلے کو اپنے پاؤں تلے روندے یہ ہمیں منظور نہیں ٗ انصاف کے دو پلڑے نہیں ہونگے ٗ دو ترازو نہیں ہونگے ٗ چاہے کوئی غریب ہے ٗ کوئی امیر ہے ٗکوئی وزیر اعظم ہے سب کے ساتھ برابر سلوک ہوگا ٗایک ہی قانون ہوگا اسی کے مطابق پاکستان چلے گا ۔ نوازشریف نے کہاکہ کچھ دل کی باتیں کررہا ہوں ٗ جن لوگوں کے پاس گھر نہیں ہے ٗجن کے پاس چھت نہیں ہے ٗ رہنے کا کوئی کمرہ نہیں ہے ان کو کمرہ دینااپنے ذمے لونگا ۔

اللہ کے فضل سے بات کہہ رہا ہوں انشا ء اللہ پاکستان کے بے گھر افراد کو گھر دیا جائیگا انہوں نے کہاکہ جو بیچارے تنخواہ لیتے ہیں آدھی تنخواہ کرائے میں دے یتے ہیں مسلم لیگ (ن)ایسا نظام لے کر آئے گی گھر ملے گا اور اتنی قسط جمع کرانے سے گھر ملکیت بن جائیگا ۔نوازشریف نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کے پلے کچھ نہیں ہے ٗ ہم نے تین دن پہلے ان کی اوقات دیکھ لی ہے ٗ مجھے انشاء اللہ 2018 میں مسلم لیگ (ن)نظر آرہی ہے ٗ سازشوں کو ہمیشہ کیلئے ملیا میٹ کر دینگے ۔ نوازشریف نے کہاکہ جتنے کام کئے ہیں دھرنوں کے باوجود کئے ہیں ٗ مخالفین نے گالی گلو چ ٗبہتان تراشی کے علاوہ اور کوئی کام کیا ہے ؟

کتنے سکول بنائے ہیں؟ کتنے ہسپتال بنائے ہیں؟کتنی یونیورسٹیاں بنائی ہیں ؟ سکول بنانے کے بجائے بند کر دیئے ہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ کہتے ہیں دوارب درخت لگائیں گے ٗ مجھے دو سو درخت بتائیں کہاں لگائے ہیں ۔نوازشر یف نے شرکاء سے پوچھا کیا سو کروڑ درخت لگایا ہے ٗ کیا پچاس کروڑ لگایا ہے ٗ کیا دس کروڑ لگایا ہے ٗکیا ایک کروڑ لگایا ہے ٗ کیا پچاس لاکھ ٗ پانچ لاکھ ایک لاکھ لگایا ہے جس پر شرکاء نے نہیں میں جواب دیا جس پر نوارشریف نے کہاکہ لاڈے ٗ نیا پاکستان بنانے والے کے پی کے عوام کی آواز سن لو ٗ یہاں لوگ کہتے ہیں ایک لاکھ بھی درخت نہیں لگایا۔ جلسے کے آخرمیں نوازشریف نے شرکاء سے پوچھا مجھے بتائیں اگلی ہماری حکومت آتی ہے تو نوازشریف کو کیا کر نا چاہیے جس پر شرکاء نے ’’وزیر اعظم نوازشریف ‘‘ کے نعرے لگائے اس موقع پر نوازشریف نے کہاکہ آج آپ کا ماتھا چومنے کا دل کرتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…