جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکہ کی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی کا مرکز اب دہشت گردی نہیں ،جیمز میٹس

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہاے کہ اْس کی قومی سلامتی کا اہم مرکز اب دہشت گردی نہیں بلکہ دوسرے طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔روس امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے،دوسری جانب روس اور چین نے امریکہ کی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے اسے مسترد کردیا،برطانوی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے دفاعی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے ‘چین اور روس

جیسے ممالک سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔جیمز میٹس نے روس کا حوالا دیتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ اگر آپ نے ہمیں چیلنج کیا تو یہ آپ کے لیے برا ترین دن ہو گا۔ سیکریٹری دفاع نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ فوج کو زیادہ فنڈ دیں اور وفاقی بجٹ میں بغیر کسی تفریق کے بجٹ کٹوتی سے اجتناب کریں۔امریکی صدر ٹرمپ رواں سال دفاعی اخراجات کے لیے مختص فنڈ میں دس فیصد تک اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور انھیں امید ہے کہ اضافی رقم بعض شعبوں کے بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کٹوتی حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کسی ایک مقام سے امریکہ کی دفاعی پالیسی کی مکمل وضاحت کی گئی ہے۔اس سے پہلے اوباما انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردہ دفاعی خطرات بھی یہی تھے لیکن اْن کی ترجیحات دوسری تھیں۔اس سے قبل دولتِ انتظامیہ اور القاعدہ جیسی جہادی تنظیم امریکی دفاعی پالیسی کا مرکز تھیں۔جیم میٹس نے کہا کہ امریکہ کے لیے نظریاتی طور پر ترمیم شدہ چین اور روس جیسے ممالک سے خطرہ بڑھ ہے جو کہ دنیا کو اپنے آمریت پسند طرزِ حکومت سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔امریکہ کی سکیورٹی کی حکمت عملی کا خاکہ وزارتِ دفاع کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ۔بعدازاںامریکہ کے نائب اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاعی حکمتِ عملی ایلبریج کولبی نے کہاکہ نئی حکمت میں تسلیم کیا گیا ہے کہ چین

اور روس بالخصوص گذشتہ کئی برسوں سے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے دفاعی صلاحتیوں کو بڑھا رہے ہیں تاکہ امریکہ کی دفاعی صلاحیت کو چیلنج کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی ہمارے لیے بنیادی تبدیلی ہے کہ ہم دوبارہ ممکنہ جنگ کی بنیادی چیزوں پر غور کریں، یہ ہمیں بتاتی ہے کہ ہم جنگ کی تیاری پر ترجیح دیں، خاص

کر بڑی طاقتوں کے ساتھ جنگ،قومی دفاعی حکمتِ عملی میں 2019کے دفاعی بجت کے حوالے سے تجاویز دی گئی ہیں۔دوسری جانب روس اور چین نے امریکہ کی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے اسے مسترد کردیااورروس کے وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکہ اپنی عالمی قیادت کو مذاکرات کے بجائے تصادم سے ثابت کرنا چاہتا ہے جبکہ چین نے امریکہ پر سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…