جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترک فوج کے ٹینک اورمتعددبکتربندگاڑیاں شام داخل،امریکا کاانتباہ

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو/انقرہ/واشنگٹن(این این آئی)ترک فوج نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر حملہ کردیا ہے، ترک فوج کی جانب سے عفرین میں کردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے ترک فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے ’عفرین‘ میں ترک فوج کی کارروائی کو ’ شام میں’عدم استحکام‘ کی سازش قرار دیا ہے۔

ترک فوج کے ٹینک اور بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیاں شام کے اندر دخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں جمعرات کو امریکی وزارت خارجہ نیترکی پر شام میں فوجی کارروائی سے گریز پر زور دیا تھا۔امریکی حکام نے ترک فوج کی شام میں مداخلت کو ایک بار پھر مستردکردیا گیا ۔ ترک وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدارنے کہاکہ شمالی شام میں ترک فوج کی کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شام میں عدم استحکام کا موجب بن سکتی ہے۔

درایں اثنا روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا کہ شمالی عفرین میں کفر جنہ اور اطراف میں موجود روسی فوج کو وہاں سے نہیں نکالا گیا۔ انہوں نے عفرین سے روسی فوج کی نبل اور الزھراء کی طرف نکالے جانے کی اطلاعات کی تردید کی ۔لافروف کا کہنا تھا کہ شمالی شام میں امریکا کی جانب سے ایک نئی فورس کی تشکیل شام کی وحدت کے معاہدوں کیخلاف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…