بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انسٹاگرام نے اپنایا میسنجر کا فیچر

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی زیرملکیت انسٹاگرام میں بھی آخرکار وہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو پہلے ہی اس کمپنی کی دیگر اپلیکشنز میسنجر اور واٹس ایپ میں موجود ہے اور وہ ہے کسی بھی صارف کے آن لائن ہونے کا وقت۔ ڈائریکٹ میسجز کے سیکشن میں صارف ایسے افراد جن کو وہ فالو کررہے ہوں یا پہلے چیٹ کرچکے ہوں، کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ آخری بار انہوں نے انسٹاگرام

کب استعمال کیا تھا۔ شو ایکٹیویٹی اسٹیس نامی آپشن انسٹاگرام کی سیٹنگز میں خودکار طور پر ان ایبل ہو جاتا ہے۔ مزید پڑھیں : انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا مزہ ایک ساتھ کوئی صارف چاہے تو سیٹنگز میں جاکر ایکٹیویٹی اسٹیٹس کو ڈس ایبل کرسکتا ہے تاکہ آپ کے آن لائن ہونے کا وقت نظر نہ آسکیں تاہم ایسا کرنے پر آپ دیگر صارفین کا بھی آن لائن وقت نہیں دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت متعارف تو ہوچکا ہے تاہم ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد ابھی اسے

استعمال کرنے سے قاصر ہوں۔ یعنی اب یہ جاننا بہت آسان ہے کہ آپ جن کو فالو کررہے ہیں وہ کس وقت آن لائن ہیں کیونکہ وہ اس فیچر میں ایکٹیو ناﺅ کی صورت نظر آتے ہیں، اگر آپ نہیں چاہتے کہ لوگ یہ جانیں تو سیٹنگز میں جاکر اس فیچر کو ٹرن آف کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : یہ ننھی بچی انسٹاگرام اسٹار کیسے بنی؟ یہ اس حوالے سے بہتر ہے کہ فیس بک میسنجر میں ایکٹیویٹی اسٹیٹس کو ٹرن آف کرنے کا آپشن موجود نہیں اور وہاں ہر بار دیکھ سکتے ہیں کہ کس وقت آپ آن لائن ہوئے یا اس میں ریڈ رسیپٹ ڈس ایبل بھی نہیں کیا جاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…