لاہور (ا ین این آئی) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی معصوم بچی زینب کے کیس میں لاہور سے گرفتار ملزم عمر امین کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا گیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل بھجوا دیئے گئے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ زینب قتل کیس میں لاہور کے علاقہ بھٹہ چوک سے گرفتار ملزم عمر امین نے دوران تفتیش بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا تھا ۔
تاہم ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ تاحال جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو موصول نہیں ہو سکی ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے بھائی کو بھی حراست میں لیکر ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل بھجوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا ۔