جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور،چلتی ٹرین میں خاتون سے ریلوے اہلکار کی زیادتی،خاتون کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا، فرانزک ٹیسٹ کروایا جائیگا‘ ترجمان پاکستان ریلویز نے اہم اعلان کردیا، افسوسناک انکشافات

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلویز نے تیز گام کی پاور وین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی خاتون کے الزام کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔ ترجمان ریلویز کے مطابق پاور وین کے آپریٹر کو تحویل میں لے لیا گیا اور خاتون کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا، فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔تحقیقات کی نگرانی ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال خان کریں گے، الزام ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔ ترجمان کے مطابق تین خواتین نے کراچی

سے بغیر ٹکٹ تیز گام کی پاور وین میں سفر کیا، ٹکٹ چیکر کے جرمانہ کرنے پر ایک خاتون کا زیادتی کاالزام سامنے آیا، ادارے کے امیج کو خراب کرنے والے ملازمین کو ہرگز معاف نہیں کریں، سخت اور عبرتناک سزا دلوائی جائے گی،معاملہ افسوسناک ہے، زیادتی کی کوشش پر خواتین کو شور مچانا اور ٹرین مینیجر سمیت دیگر عملے کو شکایت کرنی چاہئے تھی۔مسافروں سے گزارش ہے کہ محفوظ اور باسہولت سفر کے لئے بغیر ٹکٹ اور ٹرین کے غیر مجاز حصوں میں سوار نہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…