پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے خلاف امریکی فنڈنگ سے میڈیا وار، آئی ایس آئی کی رپورٹ پر غیر ملکی نشریاتی ادارے پر پابندی عائد، اسلام آباد میں قائم دفتر فوراً بند کرنے کاحکم

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارتِ داخلہ نے آئی ایس آئی کی رپورٹ کی روشنی میں مشعال ریڈیو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشعال ریڈیو ایک پشتو ریڈیو چینل ہے اور امریکہ کی طرف سے فنڈڈ ریڈیو چینل ہے جس کی نشریات یورپ فری سے بھی منسلک ہیں، وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے کمشنر اور پولیس چیف کو خط لکھا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ چینل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے

اور غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنڈا پر عمل درآمد کر رہا ہے، بتایا گیا ہے کہ چار اہم موضوعات جو اس کی طرف سے نشر کیے جاتے ہیں ان میں پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز بتایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہاں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہے، اس کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان اقلیتوں اور پختونوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہا ہے اور یہ ریڈیو لوگوں کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف متحرک کر رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں اس ریڈیو کے علاقائی دفتر کو بند کرنے اور اس کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ریڈیو نے 2010 میں فاٹا میں اپنی نشریات کا آغاز کیا اور اسے ریڈیو مشعال کا نام دیا گیا۔ دریں اثناء ایک اخبار رساں ایجنسی آن لائن کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عمر ایف ایم ریڈیو ٹاور کو تباہ کردیا۔ تویٰ طوئی کے قریب امن دسمنوں کی جانب سے نصب کردہ اس ٹاور کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگینڈہ نشر کیا جاتا تھا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پاک افغان بارڈر کے قریب سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران امن دشمنوں کی جانب سے تویٰ طوئی کے قریب نصب کئے جانے والے عمر ایف ایم ریڈیو کے ٹاور کو تباہ کردیا اس ٹاور کے ذریعے عمر ایف ایم ریڈیو پر ریاست کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا نشرکرنے کا سلسلہ جاری تھا اس ریاست مخالف پرو پیگنڈے سے شہریوں کو غلط پیغام دیا جارہا تھا جو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…