ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا ہدف پارلیمنٹ نہیں ،اس کے ارکان تھے ،علی محمد خان کی منطق

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے این این ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے کے دوران عمران خان کاہدف پارلیمنٹ پر نہیں بلکہ اس میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر تنقید کرنا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ‘ادارے عمارت سے نہیں بلکہ انسانوں سے بنتے ہیں، عمران خان کا پارلیمنٹ پر سے بھروسہ کم ہونے کی وجہ اہم وزرا اور بالخصوص سابق وزیر اعظم نواز شریف کی غیر حاضری ہے۔’ان کا کہنا تھا

کہ عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ انتہائی دبنگ اور بے باک انداز میں بات کرتے ہیں، جبکہ ان کا مقصد پارلیمنٹ کو نہیں بلکہ اس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو تنقید کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئیں اور مل کر ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لیے آواز بلند کی جن کو ساڑھے چار سال سے انصاف نہیں مل سکا۔جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ نہ بیٹھنے کے سوال پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم آصف زرداری کو پاکستان کی تباہی میں برابر کا قصوروار ٹھہراتے ہیں، ہمارے نزدیک وہ اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جبکہ اگر آصف زرداری ماڈل ٹاؤن سانحے کے قاتلوں کے خلاف احتجاج میں شامل ہونا چاہتے تھے تو ہم انہیں روکنے والے کون ہوتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے فیصلہ سازی ہونی چاہیے لیکن ان چار سالوں میں پارلیمنٹ اس امر میں ناکام رہی، اسی پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم ہوئی اور اسی پارلیمنٹ سے عدالت عظمی سے سزا یافتہ شخص کے لیے قانون بدلہ گیا اور انہیں پارٹی کا سربراہ بھی منتخب کیاگیا، اس پارلیمنٹ میں ایسے فیصلے کیے گئے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام آج رل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…