جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی سب سے بڑی غلطی جس نے لوگوں کے دلوں میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کیلئے دوبارہ ہمدردی پیدا کر دی،پیپلزپارٹی اب عمران خان کے ساتھ کیا کرے گی؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں آپ کو سب سے پہلے چند لمحوں کیلئے ماضی میں لے جانا چاہتا ہوں‘ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 3 ستمبر 2014ء کو قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جوکہا تھااور عمران خان نے کل اور آج جوکہا (لعنت/ لعنت بڑا‘ چھوٹا لفظ) آج قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے عمل پر یہ ردعمل سامنے آیا، قومی اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف متفقہ قرارداد بھی پاس کردی۔

کل جو کچھ ہوا وہ انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک تھا‘ قوم کو شیخ رشید سے کوئی توقع نہیں تھی‘ یہ ایک احسان فراموش اور تھالی میں چھید کرنے والے انسان ہیں‘ یہ سات بار اس ایوان کا حصہ رہے‘ اس ایوان نے انہیں پانچ مرتبہ وزیر بھی بنایا اور یہ23ویں ترمیم تک ملک کی ہر بڑی ترمیم کا حصہ بھی رہے لیکن آپ ان کے کریکٹر کا خلاء ملاحظہ کیجئے‘ یہ اسی ایوان کو گالی دے رہے ہیں جو انہیں پوری زندگی عزت دیتا رہا‘ قوم انہیں اچھی طرح جانتی ہے لہٰذا قوم کو ان کے الفاظ پر کوئی ملال نہیں تھا‘ شیخ رشید کی پوری پارٹی سائیکل کی ایک سیٹ پر آ جاتی ہے لیکن قوم کو عمران خان سے یہ توقع نہیں تھی‘ ملک میں بڑی مشکل سے روایتی جماعتوں کے مقابلے پر ایک تیسری جماعت سامنے آئی تھی‘ قوم کا خیال تھا یہ جماعت ہر لحاظ سے پچھلی جماعتوں سے بہتر ثابت ہو گی لیکن عمران خان نے شیخ رشید کے پیچھے سیاسی نماز پڑھ کر پوری قوم کو شرمندہ کر دیا‘ انہوں نے الفاظ کے غلط چناؤ کی وجہ سے مرتی ہوئی روایتی جماعتوں کو دوبارہ زندہ کر دیا‘انہوں نے لوگوں کے دلوں میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کیلئے ہمدردی پیدا کر دی‘ انہوں نے ثابت کر دیا پچھلے کفن چور نئے چوروں سے بہتر ہیں‘ عمران خان کو آج یہ فیصلہ کرنا ہے یہ شاہ محمود قریشی کی طرح قومی اسمبلی کو قبلہ سمجھتے ہیں یا پھر یہ اس کو واقعی لعنت کے قابل سمجھتے ہیں‘ آپ کا یہ فیصلہ آپ اور قوم دونوں کیلئے بہتر ہوگا۔ کل کی دو تقریروں کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن اب متحدہ نہیں رہی‘ پیپلز پارٹی اب عمران خان کے ساتھ کوئی سٹیج شیئر نہیں کرے گی‘ کیا یہ دو تقریریں علامہ صاحب کے موقف کو بھی بہا لے گئی ہیں‘ علامہ صاحب کا نام ای سی ایل پر آ گیا‘ اس سے کیا فرق پڑے گا اور قومی اسمبلی نے مذمتی قرارداد پاس کر دی‘ یہ قرارداد کس کا کیا بگاڑ لے گی‘ یہ ہمارے آج کے ایشوز ہوں گے‘ آپ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…