جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

کشمیری آج لندن میں ملین مارچ کرینگے،بھارت پریشان

datetime 26  اکتوبر‬‮  2014 |

لندن۔۔۔کشمیری آج برطانوی دارالحکومت لندن میں ملین مارچ کرینگے۔جس کے لیے آزادکشمیر سمیت دنیابھرسے قافلے پہنچ گئے، ملین مارچ میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں،آزادکشمیرکے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ دنیابھر سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے اور برطانوی ویورپی ممبران پارلیمنٹ کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔ امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشیدترابی خود لندن پہنچے جبکہ مسلم کانفرنس، مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، لبریشن لیگ، لبریشن فرنٹ ،جموں وکشمیر پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کرینگے،تمام کشمیری سیاسی جماعتوں نے اپنے کارکنوں اور بیرون ممالک مقیم عہدیداروں کو ملین مارچ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ملین مارچ کے شرکا آج اتوارکے روزلندن کے ٹرافلگر اسکوائر سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ تک مارچ کرینگے اور ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ جا کرایک یادداشت پیش کرینگے بیرسٹرسلطان نے لندن ملین مارچ کی تیاریوں اوراسے کامیاب کرانے کیلیے بھرپور مہم چلائی اوربرطانیہ کے مختلف شہروں میں جا کرلوگوں کوتحریک آزادی کشمیرکے حوالے سے آگاہ کیا۔ برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان کاکہنا تھاکہ پاک، بھارت ممکنہ جنگ رکوانے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے ڈھائے جانیوالے مظالم کو بند کرانے اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلیے کشمیر ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا،مارچ تحریک آزادی کشمیرکیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ادھرصدرآزاد کشمیرسرداریعقوب خان نے بھی ملین مارچ کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیریوں سے مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف لندن ملین مارچ کیوجہ سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے برطانوی نائب وزیراعظم اوردیگرحکام سے درخواست کی تھی کہ ملین مارچ پرپابندی عائدکی جائے تاہم برطانیہ نے مارچ پر پابندی لگانے کی بھارتی درخواست مستردکردی،ا?ن لائن کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے برطانیہ میں کشمیر ملین مارچ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوسرے ممالک کی سرزمین پربھارت کیخلاف درپردہ جنگ ہے۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…