ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کس کے کہنے پر یہ کام کرتی رہی،بدلے میں مجھے کیا ملتا تھا ،کروڑوں کی منشیات سمگل کرنیوالی ماڈل کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) 10 جنوری 2018 کو لاہور ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی غیر ملکی دوشیزہ کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21سالہ ٹیریزا اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2کائونٹربا آسانی پار کرگئی تھی  کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان

سے 9کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی گئی تھی۔ ۔کسٹم حکام کے مطابق 21 سالہ خاتون کا تعلق یورپی ملک چیک جمہوریہ سے ہے اور اس کے ویزے پر نام ٹیریزا درج ہے جب کہ خاتون فیملی ویزے پر پاکستان آئی تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق  دوران تفتیش ماڈل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور سے پہلے بھی منشیات لے جاتی رہی ہوں۔ منشیات فرانس اٹلی اور ڈبلن اسمگل کیں۔ لیکن لندن لے جاتے ہوئے پکڑی گئی۔ میرے پاس لندن میں مقیم ایک شخص کی تصویر ہے جس سے بات چیت ہوتی ہے ۔ہر چکر پر مجھے پانچ سے ساڑھے پانچ ہزار یورو ملتے تھے اور یہ مجھے وہاں ملتے تھے جہاں منشیات پہنچانی ہوتی تھیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق زیر حراست غیر ملکی ماڈل کو 24 جنوری کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…