منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان مشرقی وسطیٰ اور افریقہ کی تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹوں میں شامل

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی پرفارمنس مینجمنٹ کمپنی نیلسن ہولڈنگز پی ایل سی نے گلوبل سروے کے نتائج جاری کرتے ہوئے کیا ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اسے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطے میں تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

صارفین کے اعتماد اور خرچ کے ارادے پر نیلسن کے گلوبل سروے کے نتائج اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ پاکستان کے صارفین کا اعتماد 2017 کی تیسری سہ ماہی میں 9 پوائنٹس بڑھ کراب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سہ ماہی کے انڈیکس میں 102 سے بڑھ کر 111 ہو گیا ہے۔ سروے کے اعدادو شمار نے ملازمت کے حوالے سے مثبت خیالات کو نمایاں کیا جو دوسری سہ ماہی میں 47 فیصد سے بڑھ کر تیسری سہ ماہی میں 57 فیصد تک ہو گیا ہے۔ اپنی ذاتی مالیاتی حالت کے حوالے سے پر امید جواب دینے والے افراد کی تعداد دوسری سہ ماہی سے 2 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 66 فیصد ہو چکی ہے، نتیجتاً فوری خرچ کے ارادے 2017 کی دوسری سہ ماہی کے 46 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 49 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ نیلسن پاکستان کی مینجنگ ڈائریکٹر قرۃ العین ابراہیم نے کہا کہ پاکستانی صارفین کے اعتماد کے اسکور میں نو پوائنٹس کا اضافہ ملک کے لیے بہتر نقطہ نظر کی نشان دہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیلسن کے اس سروے کے اجرا سے اب تک کا سب سے بلند ترین نمبر ہے، ہم اس اسکور کو بہت سی مختلف وجوہات سے منسوب کر سکتے ہیں، مثلاً ہمارے زرعی شعبے کی ترقی ، منضبط افراط زر، مضبوط تر پاور سپلائی اور سب سے بڑھ کر ہماری مارکیٹ میں نوکریوں میں اضافہ ہوا۔ بڑے پیمانے پر اشیا کی تیاری خصوصاً آٹو موٹو صنعت میں بھی اضافہ ہوا، پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اور

اسے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطے میں تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے تاہم نوکریوں کے تحفظ کے معاملے میں ایک فیصد پوائنٹ کی کمی واقع ہوئی جو آئندہ 6 ماہ کے عرصے میں سب سے بڑا لمحہ فکریہ ہو گا اور یہ 21 فیصد پاکستانی صارفین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…