بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سیلفی کے پرستاروں کے لیے ایچ ٹی سی کا نیا فون متعارف

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایچ ٹی سی نے اپنا نیا اسمارٹ فون یو 11 آئیز متعارف کرا دیا ہے جس میں پہلی بار اس کمپنی نے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا ہے۔ دیکھنے میں یہ فون تائیوان کی اس کمپنی کے فلیگ شپ یو 11 پلس جیسا ہے تاہم اندر سے مختلف ہے۔ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 652 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے، جسے ایس ڈی کارڈ سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : ایچ ٹی سی یو 11: اس جیسا کوئی اور فون نہیں سکس انچ فل ایچ ڈی سپر ایل سی ڈی تھری ڈسپلے میں دو ہزار ایک سو ساٹھ  x1080 ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ بیزل کو کم سے کم رکھا گیا ہے جو کہ 18:9 ریشو کے ساتھ ہے۔ اسکرین کو تحفظ دینے کے لیے گوریلا گلاس تھری کا استعمال کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر یہ سیلفی کے پرستاروں کے لیے تیار کیا جانے والا فون ہے جس کے فرنٹ پر دو پانچ میگا پکسلز

کے کیمرے ایف 2.2 آپرچر، بی ایس آئی سنسر اور وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں : ایچ ٹی سی کے 2 نئے اسمارٹ فون متعارف اس کے بیک پر بارہ میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ یہ ڈیوائس واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ بھی ہے۔ اینڈرائیڈ نوگیٹ 7.1 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ فون چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ فی الحال یہ فون چین اور تائیوان میں 465 ڈالرز (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد اسے آنے والے ہفتوں میں مختلف ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…