اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دکھایاگیا ہے، بھارتی فوجی اترتے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ایک دوسرے پر ٹوٹے پتوں کی طرح گر گئے، بھارتی فوج کی یہ
سرجیکل اسرائیک کی ویڈیو دنیا میں مذاق بن گئی ہے، میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت کی فوج نے پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعویٰ کیا مگر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کی یہ بزدلی اور غیر تربیتی سرجیکل سٹرائیک مذاق بنی ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ جتنی بلندی سے بھارتی فوجی چھلانگ لگا رہے ہیں اتنی بلندی سے چھلانگ لگا کر ہمارے بچے پتنگ پکڑتے ہیں، ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بھارتی فوجی اپنے گھر میں ہی رسی کو پکڑ کر چھلانگ لگانے سے گھبرا رہے ہیں اور پاک سرزمین پرسرجیکل سٹرائیک کرنے کے جھوٹے دعوے کرتے ہیں، جس دن پاک آرمی نے سرجیکل سٹرائیک کی تو انڈیا کو پتہ چل جائے گا کہ سرجیکل سٹرائیک کیا ہوتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بھارت کی فوج نے پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعویٰ کیا مگر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کی یہ بزدلی اور غیر تربیتی سرجیکل سٹرائیک مذاق بنی ہوئی ہے۔