جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی معصوم زینب کو بچایا جا سکتا تھا، اس کی موت کب کہاں اور کیسے ہوئی؟ تفتیشی ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، لرزہ خیز انکشافات

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں سات سالہ زینب کو زیادتی اور قتل کرنے کے بعد کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا، اس افسوسناک واقعہ کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سات سالہ معصوم زینب کی موت کوڑے پر پھینکے جانے کے کئی گھنٹے بعد ہوئی، زینب قتل کیس میں ایک ہزار افراد سے تحقیقات کا عمل ابھی جاری ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے زینب قتل کیس کی رپورٹ تیار کر لی ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس تفتیشی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم اکیلا کارروائی کرتا رہا اب تک کسی منظم گروہ کے بارے میں کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شواہد اکٹھا کرنے کے لیے 30 مختلف ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور اس کیس کے حوالے سے سو افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی لیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم بچیوں کو گردن پر چوٹ لگانے کے بعد ویران جگہ پر پھینک دیتا تھا اور زیادہ بچیوں کی ہلاکت بعد میں ہوئی ہے۔ زینب کی موت کوڑے پر پھینکے جانے کے کئی گھنٹے بعد ہوئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…