پاکستان کے بارے میں ایسا کیوں بولا؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف،پاکستان میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ،دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

14  جنوری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنا استعفی امریکی محکمہ خارجہ کو واشنگٹن بھجوا دیا ہے ۔اس بارے میں ذمہ دار

ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی قونصل جنرل کو امریکی صدر کے حالیہ اقدامات بالخصوص جنوبی ایشیا اور پاکستان کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں اسی لیے انھوں نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنا استعفی ٰ امریکی چندروز قبل امریکی محکمہ خارجہ کو ارسال کردیا ہے جس کی منظوری کا ابھی انتظار ہے ذرائع کے مطابق کراچی کے ممتاز تاجر وں ، صنعت کاروں اورسفارتکاروں نے قونصل جنرل کو الوداعی عشائیہ دینے کے لیے رابطے کے ہیں جس کے لیے قونصل جنرل نے عشائیے میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور اسکی حتمی تاریخ آئندہ ہفتے طے کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق امریکی قونصل جنرل نے ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات کی بنیاد پر عہدے سے استعفی دیا ہے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو گزشتہ دنوں پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے قونصل جنرل اس سے نالاں ہیں۔ واضح رہے کہ پاناما میں ا مریکی سفیر جان فیلے نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام سے انکار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…