بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

سلمان خان کی دوست اداکارہ کی بولی وڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار

datetime 14  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)شادیوں کی اہم ترین فہرست میں ابھی تک بولی وڈ سلطان سلمان خان کا نام نہیں آیا، لیکن اب ایک امید نظر آئی ہے کہ ممکنہ طور پر وہ بھی رواں برس اپنی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔بھارتی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں رومانیہ کی خوبرو اداکارہ یولیہ وانتور کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئیٹ کے بعد کی جا رہی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی بولی وڈ انٹری سے متعلق بتایا۔یولیہ وانتور نے ٹوئیٹ کی کہ

وہ جلد ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز ہونے والے گانے ’ہرجائی‘ میں بھارتی کلوگارمنیش پال اور سچن گپتا کے ساتھ گلوکاری و ماڈلنگ کرتی نظرآئیں گی۔ویڈیو ڈائریکٹر شبینہ خان کی اس ویڈیو کو سنگیتا منجریکر اور وویک پال نے پروڈیوس کیا ہے، جسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اس گانے کو بعد ازاں کسی بولی وڈ فلم کا حصہ بنایا جائے گا۔اس ویڈیو ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل گلوکار منیش پال اور ویڈیو ڈائریکٹر و کوریو گرافر شبینہ خان، سلمان خان کے بہترین دوست ہیں۔منیش پال زیادہ تر سلمان خان کے ایونٹ پروگرامات میں دیکھے جاتے ہیں، جب کہ وہ ان کے لیے متعدد فلموں میں گانے بھی گا چکے ہیں۔جب کہ شبینہ خان نے سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں کوریو گرافی کی خدمات سر انجام دیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے دوست رومانین اداکارہ و گلوکارہ یولیہ وانتور کو بولی وڈ میں متعارف کرانے کے لیے سرگرم ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ یولیہ وانتور بولی وڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں، تاکہ ان کے تعلقات میں بہتری آ سکے۔خیال رہے کہ 37 سالہ یولیہ وانتور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔یولیہ وانتور متعدد بار بھارت کا دورہ بھی کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے سلمان خان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…