منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے نیاجیون ساتھی تلاش کرلیا

datetime 14  جنوری‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن 42 سالہ انجلینا جولی یوں تو ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، تاہم گزشتہ ہفتے سے ان سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے ایک نیا جیون ساتھی تلاش کرلیا۔خیال رہے کہ انجلینا جولی نے گزشتہ برس ستمبر میں اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

انجلینا جولی نے براڈ پٹ پر اپنے بچوں پر تشدد کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس سے اداکار نے انکار کیا تھا۔بعد ازاں دونوں کی علیحدگی کا معاملہ عدالت میں بھی چلا اور بالآخر دونوں کے درمیان ستمبر 2017 میں علیحدگی ہوگئی۔اگرچہ یہ خبریں بھی تھیں کہ براڈ پٹ نے بھی دوسری اداکاراؤں سے اپنے تعلقات کو بڑھایا ہے، تاہم اب خبریں ہیں کہ انجلینا جولی نے بھی اپنا بہترین ساتھی تلاش کرلیا۔ہولی وڈ رپورٹس نے فیشن میگزین ’اوکے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 42 سالہ انجلینا جولی نے بہترین جیون ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کیا، اور انہیں بالآخر اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔خبر کے مطابق اوکے میگزین نے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی کو 38 سالہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی کی صورت میں اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔فیشن میگزین نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی اور پریچ لی کی ملاقات اداکارہ کے 47 سالہ کمبوڈین لکھاری دوست کی مدد سے ہوئی، جنہوں نے انجلینا جولی کی فلم ’ فرسٹ دی کلڈ مائی فادر‘ کا اسکرپٹ لکھا۔خیال رہے کہ انجلینا جولی کی یہ فلم کمبوڈیا کے پناہ گزینوں کے معاملے پر بنائی گئی ہے، فلم کی کہانی کمبوڈیا کے ناول سے لی گئی، جب کہ اسے آسکر ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بھی بھیجا گیا۔اطلاعات کے مطابق انجلینا جولی اور پریچ لی نے فلم ’فرسٹ دی کلڈ مائی فادر‘ کی شوٹنگ کے دوران ملاقاتیں کیں،

اور دونوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے۔پریچ لی نے انجلینا جولی کو پیش کش کی کہ وہ ان کے سب سے بڑے 16 سالہ بیٹے کو کمبوڈین زبان بھی سکھائیں گے۔خیال رہے کہ انجلینا جولی کی جانب سے گود لیے گئے 6 بچوں میں سے سب سے بڑا 16 سالہ بچہ کمبوڈین ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…