منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ماہرہ خان کے بیٹے نے ہالی ووڈ اداکارہ سے فون نمبر مانگ لیا

datetime 14  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)نامور اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے اذلان نے ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم میں ایسی خامیاں تلاش کرلیں جو بڑے بڑے ہدایتکاروں کی نظروں سے اوجھل رہ گئی تھیں۔ اذلان نے اپنی والدہ ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو پیغام بھیجا اور ان کا نمبر طلب کیا۔ گزشتہ روز ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں لکھا تھا’’ ایما واٹسن میں اذلان ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں

اور آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے آپ کی فلم’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ میں کچھ غلطیاں دیکھی ہیں اور ان غلطیوں کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں آپ مجھے اپنا نمبر بھیجیں‘‘۔ ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان نے وضاحت میں ایک اور ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا ان کا بیٹا اداکارہ کا بہت بڑا مداح ہے اس کے باوجود اس نے فلم میں 10 خامیاں تلاش کی ہیں بعد ازاں ماہرہ خان نے یہ دونوں ٹوئٹس اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…