بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں فی بیرل تیل کی قیمت 70 ڈالر سے تجاوز

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمام  (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 3 برسوں میں پہلی مرتبہ ایک بیرل پٹرول کی قیمت 70 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ گئی۔اس سے سعودی معیشت میں بہتری متوقع ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے اس کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ فی بیرل تیل کی قیمت 70 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔اس سے سعودی معیشت میں بہتری متوقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میںبھی بہتری دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 60.98 پوائنٹس اضافے کے بعد 7338.04پوائنٹس پر بند ہوا۔ باقی سارے اشاریئے منفی زون پر بند ہوئے۔ کاروباری مالیت 27 فیصد کمی کے بعد 15ارب ریال تک گر گئی۔ سودوں میں 19اور حجم میں 29 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ سرمایہ کاروں کو 14ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1711ارب ریال تک پہنچ گئی۔ انفرادی کمپنیوں میں

انرجی سیکٹر کی پٹرورابغ کو فوقیت حاصل رہی۔ ریٹیلنگ سیکٹر کی کمپنی الحکیر تنزلی کے لحاظ سے ٹاپ پر رہی۔ جس کی قیمت 5.88 فیصد کمی کے بعد 29.12 ریال تک گر گئی۔ کاروباری مالیت کے لحاظ سے دارالارکان ٹاپ پر رہی جس میں 3.2 بلین ریال کی خرید و فروخت ہوئی۔ کاروباری مالیت کے لحاظ سے سابک دوسرے نمبر پر رہی۔2بلین ریال کا کاروبار ہوا۔ انشورنس سیکٹر میں سب سے زیادہ فائدہ اکسائ انشورنس کو ہوا۔ جس کی قیمت 15.72فیصد اضافے کے بعد 22.60ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…