اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں چینی کرنسی ’’یوان ‘‘کے استعمال کے 5طریقے،پیپلز بینک آف چائنا (پی بی سی) نے بڑا اعلان کردیا،تفصیلات جاری

datetime 12  جنوری‬‮  2018 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز بینک آف چائنا (پی بی سی) نے سرحد کے دونوں اطراف میں یوان کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینک کی ویب سائٹ پر ڈالے گئے ایک نوٹس میں اس کام کو سر انجام دینے کے 5 طریقہ کار بھی بتایا گیا اور کہا گیا کہ کہ اس اقدام سے سرحد پار تجارت بڑھے گی۔پہلے طریقہ کار کے مطابق

قانون کے مطابق کی گئی تمام سرحد پار تجارت کے معاملات جنہیں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذریعے کیا جاتا ہے کو آر ایم بی برائے انٹر پرائزز کے ذریعے طے کیا جائے۔اس کام کے لیے بینکوں کو نئی مالیاتی مصنوعات تیار کرنی ہوں گی جس میں آر ایم بی بزنس پالیسیز کا استعمال ہوگا۔دوسرا، بیلٹ اور روڈ اقدام (بی آر آئی) پر کام کرنے کے لیے سرحد پار آر ایم بی تصفیہ کے ذریعے ملازمت کے معاوضے، سماجی فلاح اور خاندانی الاؤنس کو پورا کیا جائے۔اس کام کے ذریعے سرحد پار کام کرنے والے افراد کے لیے رقوم کی اپنے ملک میں منتقلی آسان ہوجائے گی۔تیسرا، ایک ماحول دوست ترقی کی جائے۔چوتھا، سرحد پار سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈائریکٹ آر ایم بی سرمایہ کاری کیے جانے آسان ترین بنایا جائے۔نوٹس میں اس حوالے سے متعلقہ طریقہ کار بھی بتایا گیا جس میں متعلقہ اکاؤنٹ کھولنے اور ادائیگیوں پر پابندیوں کو ختم کیا جائے گا اور بینکوں کو اجازت دی جائے گی کہ انٹرپرائز کی متعلقہ سروسز کو پورا کرے۔پانچواں، مقامی انٹرپرائز کی جانب سے بونڈز کے ذریعے فنڈ کرنا اور شیئرز کو ضرورت کے مطابق واپس چین منتقل کیا جانا۔اس کے ذریعے انٹرپرائز کے متعلقہ طریقہ کار اور روز مرہ کے آپریشنز انتہائی آسان ہو سکیں گے۔خیال رہے کہ سرحد پار تجارت کے لیے آر ایم بی تصفیہ کے پائلٹ پروگرامز کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا جو مارکیٹ کے اصولوں پر مبنی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…