اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر فعال سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن کی بڑی کاروائی، قانونی لوازمات پورے نہ کرنے والی284سیاسی جماعتوں کو ختم کردیا گیا جن میں پاکستان مسلم لیگ ف، مرکزی جمعیت اہلدیث،جمعیت علمائے اسلام س اورپاکستان سنی تحریک بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نو ٹیفکیشن کے مطابق غیر فعال سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 202 کے تحت
قانونی لوازمات پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے اس قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں سے دو لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور 2ہزار کارکنوں کی فہرست جمع کرانے کا کہا گیا گیا تھا لیکن لوازمات جمع نہ کرانے پر ان کی رجسٹریشن ختم کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹریشن منسوخ ہونے والی جماعتوں میں ملت پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ ف، مرکزی جمعیت اہلدیث،جمعیت علمائے اسلام س ،عام آدمی پارٹی پاکستان ، تحریک استقلال، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی،نیشنل پارٹی، متحدہ جمہوری وطن پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نظریاتی، پاکستان مسلم لیگ زہری ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز پیٹریاٹ، پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز،پاکستان سرائیکی پارٹی، پاکستان تحریک انسانیت ،پاکستان سنی تحریک، سندھ نیشنل فرنٹ اور دیگر جماعتیں شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے وہ جماعتیں 30روز میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہیں۔ غیر فعال سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن کی بڑی کاروائی، قانونی لوازمات پورے نہ کرنے والی284سیاسی جماعتوں کو ختم کردیا گیا جن میں پاکستان مسلم لیگ ف، مرکزی جمعیت اہلدیث،جمعیت علمائے اسلام س اورپاکستان سنی تحریک بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نو ٹیفکیشن کے مطابق غیر فعال سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 202 کے تحت قانونی لوازمات پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے