جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،عمران خان کی مبینہ تیسری بیوی بشریٰ مانیکا نے سب سے بڑا سرپرائز دے دیا، ایسا کام کردیا کہ ”کپتان“ نے کبھی سوچابھی نہ ہوگا‎

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان شادی کی خبر لیک ہونے پر پریشان، تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں نے بشریٰ بیگم پرخبر لیک کرنے کا الزام لگا دیا، کپتان کی مبینہ تیسری بیوی کے سابق شوہر کوخبر بریک کرنے والے صحافی عمر چیمہ پر شک تھا کہ وہ کسی معاملے پر کام کررہے ہیں مگر وہ کنفرم نہیں تھے، خبر لیک ہونے سے متعلق ابھی بھی کھوج لگا یا جا رہا ہے اور عمران خانبعض لوگوں پر الزامات لگا رہے ہیں لیکن انہیں ابھی تک نہیں

پتہ کہ خبر کس نے لیک کی ، پاکستان کے موقر قومی انگریزی اخبار ’’دی نیوز‘‘میں شائع رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی انگریزی اخبار ’’دی نیوز ‘‘میں شائع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی رہنما ان کی مبینہ طور پر تیسری شادی کی خبر لیک کرنے والے شخص کا کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پارٹی رہنمائوں نے عمران خان کی تیسری مبینہ بیوی بشریٰ مانیکا پر خبر لیک کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ اخبارکی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے قریبی دوستوں اور مدد گاروں سے کہا ہے کہ پتہ لگائیں یہ خبر کیسے لیک ہوئی اور اس کے پیچھے کون ہے ؟۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دو رہنماؤں نے عمران خان کو بتا یا کہ یا تو خبر عمران خان کے اپنے ہی دوستوں نے لیک کی ہے یا پھر بشریٰ مانیکا نے اپنے ذرائع سے خبر لیک کی ہے لیکن عمران خان نے اس بات پر یقین نہیں کیا کہ اس کی بیوی یا دوست ایسا کچھ کر سکتے ہیں ۔بتا یا جا رہا ہے کہ گزشتہ 6دنوں سے عمران خان اور ان کے دوست خبر لیک کرنے والے شخص کا کھوج لگا رہے ہیں ، عمران خان نے پاکستان اور لندن میں موجود خاندان کے افراد سے اپنی تیسری شادی کو خفیہ رکھا ہوا تھا اور اس بات کو بھی یقینی بنا یا تھا کہبشریٰ بی بی کو اس حوالے سے پتہ نہ لگے لیکن سب کچھ منصوبے کے مطابق نہ ہونے سے عمران خان کافی پریشان ہیں ۔

اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی شادیوں میں پیٹرن موجود ہے جس کا تحریک انصاف کے ذرائع بھی تصدیق کرتے ہیں۔ دوسری جانب اخبار نے تحریک انصاف کے ایک سورس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بیگم کے سابقہ شوہر خاور فرید مانیکاجانتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنے خاندان کو خبر بریک کرنے والے جنگ اور جیو نیوز کے صحافی عمر چیمہ کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ وہ کسی معاملے میں سرگرم ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے مکمل معلومات نہ ہونے کا بھی اعتراف کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…