جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی طرح کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی شاندار واپسی کریگا،صلاح الدین احمد صلو

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد صلو نے شکستوں کے باوجود پاکستانی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 2-0 کے خسارے دوچار ہونے کے باوجود قومی ٹیم حریف کو حیران کرتے ہوئے سیریز میں بھرپور واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین احمد صلو نے کہا کہ پہلے دونوں میچز بارش سے متاثر ہوئے اور ان کا فیصلہ

ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کیا گیا لہذا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر مکمل 50اوورز کا کھیل ہوتا تو میچ کا کیا نتیجہ نکلتا البتہ دونوں میچوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پر مکمل طور پر حاوی نظر آئی جہاں مارٹن گپٹل، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن جیسے بلے باز بہترین فارم میں ہیں تو دوسری جانب کیوی بالرز ٹرینٹ بولٹ، ٹم سادھی اور مچل سینٹنر کو کھلاڑی عمدہ فیلڈنگ سے مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان کا سیریز میں فتح کا کوئی امکان نہیں کیونکہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ان میں جاندار انداز میں سیریز میں واپسی کی صلاحیت موجود ہے جیسا کہ انہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ میں کیا تھا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں بھاری شکست کے بعد پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دے کر فائنلز میں جگہ بنائی تھی جس کے بعد فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر فتح کا مزہ دوبالا کیا۔ کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں لہذا میرا ماننا ہے کہ بالنگ میں نظم و ضبط اور بیٹنگ میں جارحیت کی بدولت قومی ٹیم کیویز کو شکست دے سکتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے تیسرے میچ کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے قومی ٹیم میں چند اہم تبدیلیوں کی تجویز بھی پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستاب میچ ہارا تو یہ میچ فیصلہ کن چابت ہو گا لہذا پاکستان کو ٹیم میں چند تبدیلیاں کرتے ہوئے آوٹ آف فارم

بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل اور عامر یامین کو رومان رئیس کی جگہ کھلانا چاہیے۔سابق کرکٹر نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ میچ کے نتیجے سے قطع نظر گرین شرٹس کو مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر ڈیونیڈن میں نیوزی لینڈ کو شکست دینی چاہیے تاکہ سیریز کو بچایا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…