بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان کا بھی رواں سال یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کا اعلان

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی)کرکٹ میں تیزی سے ترقی کرتے پڑوسی ملک افغانستان نے ایک اور اہم پیشرفت کرتے ہوئے اپنی ٹی20 لیگ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے اور اکتوبر 2018 میں افغانستان پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو شفیق استنکزئی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2018 میں ہونے والی لیگ میں پانچ ٹیموں کے درمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیگ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرے گا لیکن ابھی ہم نے فیصلہ نہیں کیا کہ کن شہروں میں میچز منعقد کیے جائیں گے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے انکشاف کیا کہ پانچ ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کی خریداری کا عمل مارچ میں ہو گا جس میں 40 غیر ملکی کرکٹرز نے دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ یہ لیگ وسیع پیمانے پر منعقد ہو گی جہاں ہمارا مقصد دنیا کی صف اول کی تین بڑی

لیگز میں شمولیت ہے۔اس لیگ کے اعلان کے بعد اگر نئے سال کے کیلنڈر پر نظر دوڑائی جائے تو سوائے ایک مہینے کے، سال کے گیارہ مہینے ٹی20 لیگ کھیلیں جائیں گی۔گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہونے والی آسٹریلین بگ باش اور نیوزی لینڈ کی سپر اسمیش ابھی جاری ہیں جبکہ فروری اور مارچ میں پاکستان سپر لیگ کھیلی جائے گی۔ سال کی سب سے بڑی انڈین پریمیئر لیگ اپریل اور مئی میں کھیلی جائے گی جس کے بعد جون کے مہینے میں کوئی لیگ شیڈول نہیں۔جولائی، اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ کھیلی جائے گی، اکتوبر میں افغان پریمیئر لیگ جبکہ نومبر اور دسمبر میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی لیگ کا انعقاد کی جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…