بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایک نہیں دو نہیں بلکہ کتنے افراد زینب قتل کیس میں پکڑ لئے گئے ان افراد کو کس مشین سے اب گزارا جائے گا، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کے بعد قصور شہر میں پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں پر قابو پا لیا گیا ہے۔ صبح کے وقت احتجاج کیلئے سول ہسپتال قصور کے سامنے جمع ہونے والے افراد کو رینجرز اور خصوصی پولیس کے دستوں نے منتشر کر دیا تھا جبکہ شہر میں گشت اور پوزیشنیں سنبھالنے کے بعد شہر میں ٹرانسپورٹ بھی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ جمعہ کو کاروباری تعطیل ہونے

کی وجہ سے بڑی مارکیٹیں اور دکانیں تاحال بند ہیں۔ زینب کے گھر مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جو کہ زینب کے والدین اور اہل خانہ سے تعزیت کیلئے اس کے گھر پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب صبح کے وقت صوبائی وزیر رانا مشہود اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کی پریس کانفرنس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ روپے کے انعام کے باوجود ابھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکا ہے، چار مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے تاہم کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔زیرحراست ملزمان کے نمونے پنجاب فرانزک اینڈ سائنس لیبارٹری بھیج کر نتائج کا انتظارکیا جا رہا ہے جبکہ سچ اورجھوٹ جاننے کے لیے ملزموں کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق صبح کے وقت شہری احتجاج کےلیے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوئے لیکن رینجرز اور خصوصی پولیس اینٹی رائٹس فورس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی اور شہریوں کو منتشر کردیا۔ شہر بھر میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور رینجرز کے فلیگ مارچ کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ میونسپل عملہ شہر بھر کی صفائی کے کام میں مصروف ہو چکا ہے جبکہ جلی ہوئی گاڑیوں کے ڈھانچے تاحال سڑکوں پر ہی موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…