منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے چکوال کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لیے پری پول رگنگ کی، تحریک انصاف کے رہنما کا انکشاف

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ہارے ہوئے امیدوار راجہ طارق افضل کالس نے راجہ یاسر سرفراز کی رہائشگا ہ پر جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پری پول رگنگ، جبر ، دھونس اور سرکاری وسائل استعمال کر کے حاصل کی ہے اور پورے پنجاب کو مسلم لیگ ن نے اسی فارمولے کے تحت یرغمال بنایا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن بے اختیار ہے اور اس حکومتی ٹولے کا آلہ کار ہے۔ ہماری طرف سے دی جانے والی

متعدددرخواستوں پر الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی مگر اس کے باوجود ہم اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں میں ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ ، چوہدری نوشاد علی ایڈووکیٹ، سید نجم الحسن کاظمی، راجہ اطہر ظہور جنجوعہ ، سید اسد شاہ اور عبدالخالق بھی موجود تھے۔ راجہ طارق افضل نے مزید بتایا کہ پولنگ والے دن ڈھوڈہ پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ بیلٹ پیپر پر خود مہریں لگا رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کی طرف سے بھیجے جانے والی پارلیمنٹرینز کی ٹیم نے اربوں روپے کے فنڈز تقسیم کیے ہیں اور بغیر ٹینڈر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے حلقے کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا کہ مجھے46ہزار ووٹ دیکر میری اور پارٹی کی حوصلہ افزائی کی ہے، حلقے کے عوام کو عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ ہم نے ان کا مقابلہ کیا جس کے نتیجہ میں انہوں نے یہ ترقیاتی منصوبے شروع کرائے ہیں۔ اس موقع پر سید نجم الحسن کاظمی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے پولنگ والے دن سے ایک دن پہلے تعزیتی ریفرنس کی آڑ میں بڑا جلسہ کر کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیریں اور اس ضمن میں ہم نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس پٹیشن دائر کی مگر انہوں نے یہ پٹیشن ریفرنس کی شکل میں چیف الیکشن کمشنرکوبھیجوا دی ہے حالانکہ کہ ان کے پاس اختیار تھا

کہ خلاف ورزی ثابت ہوچکی تھی اور اس کی سزا دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ تھی۔ سید اسد شاہ نے بتایا کہ ڈھڈیال پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ ن کا کونسلر پولنگ اسٹیشن کے اندر اے این پی کا ایجنٹ بن کر بیٹھا ہوا تھا۔ ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ ضلعی انتظامیہ بلدیاتی انتظامیہ، پنجاب حکومت ، وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن یہ سب ہمارے مد مقابل تھے مگر الحمد اللہ آفرین ہے چکوال کے لوگوں پر انہوں نے ان مشکل حالات کے باوجود پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالے ہیں۔

راجہ اطہر ظہور جنجوعہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور چوآچوک پر تنویر نامی شخص کے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی ہے اور واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کر ادی گئی ہے مگر دو روز گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ راجہ طارق افضل کالس نے کہا کہ ہم صبر کر رہے ہیں اگر انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو پھر پی ٹی آئی سڑکوں پر ہوگی اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…