اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزمودہ کھلاڑیوں کو واپس لینے کی باتیں غلط ہیں،محمدیوسف

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی بیٹنگ کے ستون اور اپنی ریکارڈ ساز اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے سابق کپتان ظہیر عباس اور محمد یوسف نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کی شکست کو پاکستان کرکٹ کا بلیک ڈے قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بورڈکے نااہل حکام کو برطرف کرکے مقبول کھیل کو تباہی سے بچایا جائے محمد یوسف نے کہا کہ آزمودہ کھلاڑیوں کو واپس لینے کی باتیں غلط ہیں۔ ایک سال پہلے ڈیوواٹمور کی جگہ پاکستان کا کوچ بننے کے بعد وقار یونس کی کوچنگ میں پاکستان کو 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں شکست ہوئی ہے جبکہ اس صرف سات میچوں میں فتح ہوئی۔ ایشین بریڈ مین اور 108فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں چونکہ وہ خود کرکٹر نہیں ہیں اس لئے یہ احساس نہیں ہے کہ یہ کھیل کس طرح تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے چیئرمین کو علم نہیں تھا کہ تو ان کے نااہل مشیر کیا کررہے تھے کسی نے پلاننگ کی زحمت نہیں کی انہوں نے کہا کہ اس ذلت آمیز شکست کے بعد اب میڈیا کی بھی آنکھیں کھل جانی چاہیے سب کو پتہ تھا کہ مصباح کی عمر زیادہ ہورہی ہے اس نے ریٹائر ہوجانا ہے تاہم کسی نے دو اڑھائی سال سے ٹیم بنانے اور مصباح کا متبادل بنانے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کرکٹ کی وجہ سے نام ملا اس لئے میں اگر کرکٹ کی بہتری کے لیے موقع دیا گیا تو خدمات انجام دینے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے افسوس یہ ہے کہ ہم نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کو کرکٹ سکھائی آج یہ ملک ہمیں شکست دے رہے ہیں وہ وقت بھی دور نہیں ہے جب افغانستان اور دیگر چھوٹے ملک بھی پاکستان کو ٹف ٹائم دینگے اس طرح ہم زمبابوے کیخلاف بھی سیریز نہیں بچا سکیں گے۔ محمد یوسف نے کہا کہ ڈھاکہ کی وکٹ پربیٹنگ کرنا بہت آسان تھا میں نے اس قدر سلو وکٹیں پاکستان میں بھی نہیں دیکھیں کھلاڑیوں پر شکست کا ملبہ گرانا درست نہیں ہے اس بار کے ذمہ دار بورڈکے حکام ہیں انہوں نے کہا کہ اظہر علی نے 90اسٹرائیک ریٹ سے سنچری بنائی وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں ملک میں سسٹم بنانے کی ضرورت ہے کھلاڑیوں کو وقت دیا جائے اس سیریز میں تیاری بالکل دکھائی نہیں دی اگر کرکٹرز پر چھری چلائی گئی تو ملک کی کرکٹ ختم ہوجائے گی گزشتہ چند سالوں سے پاکستان ٹیم کو سعید اجمل نے زیادہ میچ جتوائے ان کے بغیر مسائل پیدا ہورہے ہیں وہ نئے



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…