بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر زینب کے والد کے عقب میں کھڑا یہ شخص جسے سوشل میڈیا پر زینب کا قاتل قرار دیا جا رہا ہے دراصل کون ہے؟ویڈیو میں ایسی بات سامنے آگئی کہ قصہ ہی ختم ہو گیا

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر وطن واپسی کے موقع پر زینب کے والدکے عقب میں کھڑے شخص سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس شخص کا حلیہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں زینب کے ساتھ نظر آنے والے شخص کا ہے جس کے بعد یہ شخص اب منظر عام پر آگیا ہے اور اس کا ایک ویڈیو پیغام تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے جس میں مذکورہ شخص

جس کا نام وسیم خٹک ہے اسلام آباد ائیرپورٹ پر زینب کے والد کے قریب موجود ہونے کی وجہ اور اپنا تعارف کروا رہا ہے اور زینب کے قتل کے اندوہناک واقعہ سے لاعلمی اور برات کا اعلان کر رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وسیم خٹک کا کہنا تھا کہ میرا نام وسیم خٹک ہے۔میں گذشتہ دس سال سے پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ممبر ہوں اور ڈاکٹر طاہر القادری کا پیروکار ہوں۔ وسیم نے بتایا کہ میرے پاس گذشتہ چار سال سے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر کی ذمہ داری رہی ہے اور اب میرے پاس نائب صدر ضلع راولپنڈی کی ذمہ داری ہے۔ میں زینب کے والدین کو لینے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روانہ ہوا۔ ہمیں مرکز سے احکامات موصول ہوئے تھے کہ ہمیں ان کو واپس لاہور کے لیے بٹھانا تھا۔ان کی آمد پر ہم ان سے مل کر ان کو میڈیا ٹاک کے لیے باہر لائے تو اس وقت میری ایک تصویر لی گئی جو سوشل میڈیا پر یہ کہہ کر وائرل کی گئی کہ زینب کے قتل کا ملزم میں ہوں۔ وسیم نے کہا کہ میرا اس واقعہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم ظلم کے خلاف بولنے والے اور عملی طور پر کام کرنے والے قائد کے جانباز ہیں۔وسیم خٹک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے بغیر کسی ثبوت اور مضبوط وجہ کے اس پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے معصوم زینب کا قاتل تک قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…