بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

2015 سے اب تک ریپ اور قتل کے8واقعات ،تمام کیسز میں کیا چیز مشترک نکلی ،تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قصور میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے المناک واقعہ کی تحقیقات نے ضلع میں2015سے ہونے والے اسی طرح کے آٹھ کیسز کے پیچھے ایک سیریل کلر کے ملوث ہونے کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ میں سینئر پولیس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ زیادتی کے بعد قتل کا پہلا کیس 2015 میں درج کیا گیا تھا جس میں ایک مقامی نے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کمسن بچی کو زیر تعمیر گھر

میں زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کے بعد کمسن بچی کو بازیاب کرنے والے شخص کی مدد سے پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کیا جسے ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بچوں کے اغوا ء کے اس طرح کے مزید واقعات سامنے آئے جن میں قصور میں پانچ لڑکیوں کا اغوا ء بھی شامل تھا۔ان 8 کیسز میں سے 3 کیسز کو حالیہ رپورٹ کیا گیا جبکہ تمام کیسز کو قصور کے اے ڈویژن، بی ڈویژن اور صدر پولیس تھانے کی حدود میں رپورٹ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سینئر پولیس افسران کی ایک ٹیم نے گزشتہ سال تمام کیسز پر ایک تفصیلی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں تمام شواہد، ڈی این اے ٹیسٹ، زندہ بچ جانے والی دو لڑکیوں کے بیانات اور گواہان سمیت دیگر تفصیلات شامل تھیں۔اس تحقیقات کا آغاز گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں اسی طرح کے ایک اور کیس جس میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا کی پیروی میں کیا گیا تھا۔ان تحقیقات کے بعد افسران اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ ان تمام کیسز کے پیچھے ایک ہی شخص ملوث ہے جس کی وجہ سے ضلع میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔اس مشاہدے کو مزید پذیرائی اس وقت ملی جب زینب کیس میں حاصل کی گئی ملزم کی سی سی ٹی وی

فوٹیج اور پولیس کے ریکارڈ میں موجود خاکے میں مماثلت پائی گئی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے 2015 میں پہلے کیس کے اندراج کے فوری بعد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پانچ ڈی این اے سیمپلز ملے تھے جنہیں تشخیص کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا اور ان کی رپورٹس نے بھی اس بات کو واضح کردیا کہ ان تمام کیسز کے پیچھے ایک ہی شخص ملوث ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…