اسلام آباد(آن لائن)سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کا کوئی وجود نہیں ہے جبکہ پنجاب پولیس کا کام صرف شریف فیملی کا تحفظ کرنا ہے ، شریف فیملی کا موربلی نے مار دیا تھا تو ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا اور نواز شریف نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے وہ سب کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور انتہائی خطرناک سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو عوام کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہئے اور رانا ثناء اللہ
کے ہوتے ہوئے کافی واقعات ہو چکے ہیں انہیں تو بہت پہلے استعفٰی دے دینا چاہئے تھا ۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قصور واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا کام صرف شریف خاندان اور جاتی امراء کی حفاظت کرنا رہ گیا ہے جبکہ حکومت کا کوئی وجود نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراء کی حفاظت پر پنجاب پولیس کے تین ہزار اہلکار تعینات ہیں اور یہ خاندان کہاں سے امپورٹ ہوا ہے کہ اس کی حفاظت پوری حکومًتی مشینری کر رہی ہے ۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف فیملی کا مور بلی نے مار دیا تھا جس پر ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا جبکہ پنجاب پولیس کو رانا ثناء اللہ کنٹرول کرتے ہیں اور جب سے رانا ثناء اللہ وزیر قانون بنے ہیں کافی افسوسناک واقعات رونما ہو چکے ہیں ان کو تو بہت پہلے استعفٰی دے دینا چاہئے تھا ۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو عوام کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہئے لیکن پوری پنجاب حکومت صرف شریف خاندان کی شوگر ملوں اور غیر ملکی جائیدادوں کو بچانے میں مصروف ہے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف بہت خطرناک سیاست کر رہے ہیں انہوں نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے اور وہ سب کو تباہ کر دینا چاہتے ہیں۔