جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کا زینب کے گھر جا کر اظہار افسوس! ڈی پی او فارغ، فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار،پوچھ گچھ جاری!

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی الصبح قصور میں کمسن شہید زینب کے گھر جا کر سوگواران سے اظہار افسوس کیا۔کمسن زینب سے والد سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ مجرم کو جلد از جلد کٹہرے میں لا کرکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

سوگواران سے اپنے رنج و الم کے جذبات بیان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ زینب کی ساتھ اس نا انصافی کرنے والے کااتنا عبرتناک انجام ہو گا کہ آئندہ قوم کی کو ئی زینب اس آزمائش سے نہ گزرے۔پولیس اور تمام متعلقہ محکمے اس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں اور مجرم کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے عنقریب وہ اپنے انجام کو پہنچے گا اور اس واقعے کی از خود نگرانی کی ذمہ داری بھی اٹھائی۔اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نے مشتعل ہجوم پر فائرنگ کا نوٹس بھی لے لیا اور جن پولیس افسران نے لوگوں پر فائرنگ کی انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان ماورائے قانون نہیں ہے اور ظلم و زیادتی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس انسان کے ساتھ بھی نا روا سلوک برتا گیا ہے وہ انصاف کا مستحق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…