جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قصور، بچی کے قتل کےخلاف شہر بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے،حالات پنجاب حکومت کے ہاتھ سے نکل گئے، پولیس فائرنگ سے 2افراد جاں بحق،متعدد زخمی، صورتحال مزید بگڑ گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)7سالہ معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے حالات بگڑ گئے، چند ہی دنوں میں 11کمسن بچیاں زیادتی کے بعد قتل ہونے پر قصور کے شہری بپھر گئے، پورا شہر بند، ڈی سی آفس کا گھیرائو،

مظاہرین دروازے توڑ کر اندر داخل، پولیس پر پتھرائو ، مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، حالات قابو سے باہر ہوتے ہی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 7سالہ معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے حالات بگڑ گئے ہیں اور لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پورے شہر میں ہڑتال کر دی ہے ، چند ہی دنوں میں 11کمسن بچیاں زیادتی کے بعد قتل ہونے پر قصور کے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے ڈی سی آفس کا گھیرائو کر لیا ہے اور مظاہرین دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں جہاں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی ہے۔ مشتعل مظاہرین اس وقت قصور کی سڑکوں پر موجود ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے لاٹھیاں اور ڈنڈے پکڑ رکھے ہیں اور مشتعل نوجوانوں نے کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے ہیں۔ شہر کے حالات قابو سے باہر ہوتے ہی انتظامیہ نے مزید نفری طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تازہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 2افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں میں سے بھی دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…