جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عدلیہ مخالف بیان بازی بالاخرنواز شریف اورمریم نواز کو مہنگی پڑ گئی،توہین عدالت کی کاروائی ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پرسابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اورمیڈیا کوریج پرپابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اورمتفرق درخواست دائرکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متفرق درخواست آمنہ ملک نامی شہری نیلاہور ہائیکورٹ میں دائرکی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ عدالت عالیہ نے پیمراقوانین پر عمل درآمد کا حکم دے رکھا ہے۔ کوڈ آف کنڈیکٹ کی دفعہ 3جے کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ عدالتی حکم کے باوجود نواز شریف اور

مریم نوازمختلف مواقعوں پرعدلیہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے عدلیہ پر تنقید روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ توہین عدالت سے متعلق تقاریر کی نشریات نہ روکنے پر پیمرا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے پیمراسے تفصیلات طلب کرے۔ نواز شریف اورمریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پرپابندی لگائی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…