جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیانات اورنئی امریکی پالیسی کا ردعمل،پاکستان اور ایران ایک ہوگئے،اعلیٰ حکام کے مسلسل رابطے، اہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حَتامی نے پاکستانی ہم منصب خرم دستگیر کو ٹیلی فون کرکے خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مستقل مشاورت پر اتفاق بھی کیا گیا۔ایرانی وزیر دفاع نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ تہران کو

دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں اہم موڑ قرار دیا۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف مزاحمت کے لیے مسلمانوں کا متحدہ ہونا ضروری ہے۔قبل ازیں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی ایرانی ہم منصب علی شامنائی سے ایک ہفتہ میں دوسری اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی ، دو طرفہ دسیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ امریکی سیکورٹی پالیسی کے باعث خطے میں عدم استحکام اور سلامتی کے مسائل پیدا ہو نگے۔ امریکا کی پاکستان اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور امریکی صدر کے پاکستان کے خلاف ٹوئیٹ کے بعد مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اتوار کے روز ایران کا دورہ کیا ۔ مشیر قومی سلامتی نے تہران میں اپنے ہم منصب علی شامنائی سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی م دو طرفہ کے سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ بیانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ کسی تیسری فریق کو پاک ایران تعلقات خراب نہیں کرنے دیں گے کیونکہ کچھ ممالک اجرتی ، دہشتگردوں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ دنوں رہنماؤؔ ں کے مابین اتفاق کیا گیا کہ امریکی سیکورٹی پالیسی کے باعث خطے میں عدم استحکام اور سلامتی کے مسائل پیدا ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…