جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستانی جے ایف17تھنڈر لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں دھوم،بڑا خریدار سامنے آگیا، بجٹ میں بھاری رقم مختص

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

ابوجہ (آئی این پی)نائجیریا کی 2018ء کی مجوزہ بجٹ دستاویز میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ افریقی ملک چنگ ڈو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں بنائے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدے گا۔ ملک کے 2018ء کے بجٹ میں مختص شدہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے 13.1 بلین این (36 ملین امریکی ڈالر) مختص کئے جائیں گے۔ اس ادائیگی میں ساز و سامان اور

فالتو پرزہ جات کی خریداری بھی شامل ہو گی۔ اس طرح نائجیریا باضابطہ طور پر نام دئیے جانے والے لڑاکا طیارے کی اس قسم کے طیارے کا پہلا خریدار بن جائے گا اگرچہ پروگرام حکام نے بہت پہلے بتایا تھا کہ ترقی پذیر ممالک میں اس قسم کی خریداری میں زبردست دلچپی پائی جاتی ہے ۔ جون 2015ء میں پیرس ایئر شو میں پاکستانی فضائیہ کے ایک اہلکار نے جریدہ ’’فلائٹ گلوبل ‘‘کو بتایا کہ ایک ایشیائی ملک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اگرچہ اس ایشیائی ملک کا نام باضابطہ طو رپر بتایا جانا باقی ہے باور کیا جاتا ہے کہ یہ میانمار ہے۔ چین کے سماجی میڈیا پر تصاویر میں ایک جے ایف 17 تھنڈر کو میانمار فضائیہ کے نشان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ کلیمو ‘ آر ڈی 93 کے ساتھ چلنے والا جے ایف 17 لڑاکا طیارے کو ترقی پذیر عالمی فضائیہ کیلئے انتہائی کم لاگت والا لڑاکا طیارہ خیال کیا جاتا ہے۔ امکانی خریداروں کی طرف سے فیڈ بیک کے بعد دو نشستوں والا طیارہ تیار کیا گیا ہے جس کا اس وقت تجربہ کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…