کابل (آئی این پی ) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان چین کے ساتھ تعلقات پر بہت توجہ دیتا ہے اور چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی تعمیر میں حصہ لینا چاہتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان میں چین کے نئے سفیر لیو جینگ سونگ نے اپنی سفارتی اسناد افغان ایوان صدر میں پیش کیں
اس موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان چین کے ساتھ تعلقات پر بہت توجہ دیتا ہے۔ چین، افغانستان کے لیے ایک دائمی اور قابل اعتماد اسٹرٹیجک تعاون کا ساتھی ہے۔ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور چین کی تیز رفتار ترقی کو بہت سراہتا ہے اور اس میں مثبت طور پر شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینا چاہتا ہے۔