اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کھربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی امریکہ افغانستان میں ہار رہا ہے‘ بھارت کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر رویہ تشویشناک ہے‘ پاکستان بھارت سے مسائل کا حل چاہتا ہے‘ پاکستان اور چین اتحادی اور پارٹنر ہیں۔ منگل کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اور چین اتحادی اور پارٹنر ہیں۔
پاکستان بھارت سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ بھارت کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر رویہ تشویشناک ہے۔ پاکستان تنازعات کے حل کے لئے کوشاں تھا مگر بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا اعتراف کرلیا۔ 2016 میں سرحدوں پر بھارت کی جانب سے 1300 سے زائد مرتبہ اشتعال انگیزیاں کی گئیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ کھربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی امریکہ افغانستان میں ہار رہا ہے۔