اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاہے کہ طاہرالقادری جعلی بندہ ہے، اس کے اکاونٹ کینیڈا میں ہیں، ان کی شخصیت سے متعلق شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں۔جب انہیں موقع ملتاہے کینیڈا چلا جاتاہے، پیسا وہاں رکھا ہے،شیخ رشیدعمران کے لیے پرانی بڈھیوں کی طرح رشتے ڈھونڈنے
کا کردار ادا کر رہے ہیں۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو ہماری طرح کا کلین شیو عالم دین ٹکرا توپھر اسے پتا چلے گا۔صحافی کے کیے گئے سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سے کیا مناظرہ کرنا جس کا جھوٹ ثابت ہوچکاہو۔چیئرمین پی ٹی آئی کی شادی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی ذاتی زندگی ہے کچھ نہیں کہوں گا، اسلام میں 4شادیوں کی اجازت ہے ،کہیں رحمتا بابا ہے،کہیں رشتوں والی بڈھی ہے، پاکستان میں کام چل رہاہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیخ رشیدعمران کے لیے پرانی بڈھیوں کی طرح رشتے ڈھونڈنے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔