اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

افواہیں پھیلانے کے باوجود سینیٹ اور عام انتخابات وقت پرہوں گے،مریم اورنگزیب

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افواہیں پھیلانے کے باوجود ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پرہوں گے،کینڈین شہری پاکستان کی حکومت کو دھمکی دے رہا ہے، عدلیہ اور اداروں کو طاہرالقادری کے خلاف ازخود نوٹس لینا چاہئے،یہ لوگ عوام اورپاکستان کے دشمن ہے اپنے اصول پرقائم رہیں گے، نہ ڈیل کریں گے اور نہ ڈھیل دیں گے،

نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے ۔ منگل کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کینیڈا کا ایک شہری پاکستان کی حکومتوں کو چیلنج کررہا ہے، سب کو معلوم ہے کہ طاہر قادری کس کے کہنے پر بوریا بستر اٹھا کے یہاں آجاتے ہیں اور کس کے اشارے پر واپس جاتے ہیں، یہ شخص کینیڈا سے آکرایک منتخب وزیراعظم اور وزیراعلی کو دھمکی دیتا ہے، اس معاملے پر اب سارے ادارے کیوں خاموش ہیں، عدلیہ اور تمام اداروں کو طاہرالقادری کے خلاف سوموٹو نوٹس لینا چاہئے۔مریم اورنگزیب نے کہا طاہرالقادری کو عدالتوں نے اشتہاری قراردیا ہوا ہے، یہ لوگ عوام اورپاکستان کے دشمن ہے جبکہ افواہوں کے باوجود سینیٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔علاوہ ازیں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ہم اپنے اصول پرقائم رہیں گے، نہ ڈیل کریں گے اور نہ ڈھیل دیں گے، (ن)لیگ کیخلاف مقدمات، فیصلوں یا تحریکوں سے ہار نہیں مانیں گے اور اپنے موقف پر کھڑے رہیں گے جب کہ نواز شریف کی

قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔طلال چودھری نے کہا کہ ن لیگ نے بلوچستان کی پارٹیوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، تحریک عدم اعتماد کا فائدہ کسے ہے اور اس کے پیچھے کیا کہانیاں ہیں، سب معلوم ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…