پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر دینے والے عارف نظامی نے تہلکہ خیز خبر دے دی، عمران خان بشریٰ مانیکا کے گھر میں کیا کر رہے تھے؟ عارف نظامی نے ایسی خبر دے دی کہ معاملہ مزید الجھ گیا۔۔

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف نظامی کاکہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی ہو چکی ہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جب میزبان نے ان سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا عمران خان کی شادی ہو چکی ہے یا پرپوزل بھیجی گئی ہے جس پر سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ میں تصدیق تو نہیں کر سکتا لیکن میرا خیال ہے کہ ان کی شادی ہو چکی

ہے اور یہ پیر کے روز ہوئی ہے جب عمران خان کا فون بند جا رہا تھا، سارے لوگ اس دن عمران خان کو ڈھونڈ رہے تھے، سینئر صحافی عارف نظامی نے گفتگو کے دوران کہا کہ بشریٰ مانیکا کی ایک بیٹی کی شادی عطا مانیکا کے بیٹے سے ہوئی ہے اس کے علاوہ عارف نظامی نے کہا کہ میری بشریٰ مانیکا سے بات ہوئی ہے ان کا کہناہے کہ جو تصویریں بشریٰ مانیکا کی چل رہی ہیں وہ ان کی نہیں ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ان دونوں کی جوڑی بڑی عجیب سی لگے گی کیونکہ بشریٰ مانیکا روحانی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ پردہ بھی کرتی ہیں اور دوسری طرف عمران خان آزاد ذہن کے مالک ہیں۔ واضح رہے عارف نظامی نے ہی عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر دی تھی، سینئر صحافی نے کہا کہ عمران خان پیر کے روز لاہور ہی میں موجود تھے، جس کی اطلاع انہوں نے کسی کو نہیں دی، ان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز عمران خان بشریٰ مانیکا کے گھر ہی موجود تھے۔ عمران خان ان خاتون کے مرید ہیں، اور ان کے ہاتھ میں موجود انگوٹھی بھی اسی خاتون نے انہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کی ریحام خان سے شادی ہوئی اس وقت بھی تردید کی گئی تھی اور اب بھی تیسری شادی کی تردید کی جا رہی ہے اور تحریک انصاف کی طرف سے وضاحت دی جا رہی ہے کہ شادی نہیں ہوئی ہے صرف عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو پرپوز کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…