جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ کی حکومت 24گھنٹے میں ختم،آئندہ الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر ،باہر اور ڈبوں کے ساتھ بھی فوجی جوان موجود ہوں گے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انشاء وقت آنے پراپوزیشن اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دیگی ‘جنوری سے فروری تک شاہد خاقان عباسی ٹائپ نوازشر یف کی باقیات کا بھی خاتمہ ہوجائیگا ‘دنیا ادھر سے ادھر ہوئے نوازشر یف کے خاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہو چکا ہے ‘ایل این جی کر پشن کا سیکنڈل سپر یم کورٹ لیکر جا رہے ہیں حدیبہ پیپر کے متعلق سپر یم کورٹ کے فیصلے کو بھی

ریوکر یں گے ‘آج پاکستان میں فوج اور عدلیہ سمیت تمام ادارے بدلے ہوئے ہیں پوری قوم افواج پاکستان اور عدلیہ کیساتھ ہیں ‘شاہد خاقان عباسی کان کوکھل کر سن لیں یہ بدلا ہوا پاکستان ہے ‘ آئندہ الیکشن میں پولنگ اسٹیشن کے اندر باہر اور ڈبوں کے ساتھ بھی فوجی جواب موجود ہوں گے ‘اپوزیشن جماعتو ؁ں کی سٹےئر نگ کمیٹی لاہور یا اسلام آباد سمیت جہاں بھی احتجاج کا فیصلہ کر یں گی ہم انکے ساتھ ہوں گے ‘11جنوری کو لاہور میں عوامی مسلم لیگ مشائخ کنونشن کا انعقاد کر یں گی ۔سوموار کے روز عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نہیں چل سکتی، آئندہ 24 سے 36 گھنٹے میں فیصلہ ہو جائے گا نواز شریف مودی کے اشاروں پر کھیلنا چاہتے ہیں، ساری قوم پاک فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ماضی میں دہشتگردی کیس میں چھوٹ مل گئی تھی لیکن اب نواز شریف کاجانا اور شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور جمہوریت کے مفاد میں حکمت عملی بنائیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انشاء وقت آنے پراپوزیشن اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دیگی ‘جنوری سے فروری تک شاہد خاقان عباسی ٹائپ نوازشر یف کی باقیات کا بھی خاتمہ ہوجائیگا ‘دنیا ادھر سے ادھر ہوئے نوازشر یف کے خاندان کی سیاست کا خاتمہ طے ہو چکا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…