منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

چین نے امریکہ سے براہ راست ٹکر لے لی،امریکی الزامات و اقدامات پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،جواب میں ہم کیا کرینگے؟ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین دہشت گردی کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہیں،بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے، امریکہ پاکستان سے

باہمی احترام کا رشتہ قائم رکھے، چین نے ہمیشہ باہمی احترام اور شراکت داری پر مبنی رشتوں کا احترام کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور حال ہی میں ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کیمذمت کرتے ہیں ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین ممکنہ امریکی پابندیوں پر اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو تیار ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ختم کرنا کسی ایک ملک کے بس میں نہیں ۔ دہشت گردی پوری دنیا میں ہو رہی ہے۔ اس دہشت گردی کو کسی ایک ملک سے جوڑنا مناسب نہیں۔ اس کے سد باب کے لئے مشترکہ تعاون درکار ہوتا ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کامیابیاں شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہیں۔چین کا مؤقف ہے کہ امریکہ پاکستان کے احترام کی پاسداری رکھے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو۔ چین کی خواہش ہے کہ امریکہ پاکستان سے باہمی احترام کا رشتہ قائم رکھے۔ لوکھانگ نے کہا کہ چین پاکستان پر لگائے گئے امریکی الزام کو مسترد کرتا ہے ۔امریکہ کا پاکستان پر الزام بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات اور شراکت داری کے لئے چین اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چین نے ہمیشہ باہمی احترام اور شراکت داری پر مبنی رشتوں کا احترام کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…