اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے اگر کوئی سازش ہورہی ہے تو اسے نقاب کرے تاکہ عوام کو اصل حقائق پتا چل سکیں۔ایک انٹرویومیں اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا حالیہ بیان سن کر حیرت ہوئی کہ انہیں بھی نہیں معلوم کہ سازش کون کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے پاس ہر ایک کی معلومات ہوتی ہیں اور اگر وہ ہی ایسے بیانات دیں
تو یقیناًسوالات جنم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ انہیں معلوم ہے سازش کون کررہا ہے اور پھر دوسری طرف ایسے بیانات دے کر عوام کو مزید الجھن میں ڈالا جارہا ہے، انہیں چاہیے کہ اس قوت کا نام بتائیں جو ان کے خلاف سازش کررہی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا کچھ بظاہر نظر نہیں آتا کہ جس سے ہم کہہ سکیں کہ سینیٹ کا انتخابات کا ہونا مشکل ہے لہذا ناصرف یہ بلکہ عام انتخابات بھی اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ کوئی ایسی صورتحال پیدا ہو، جس سے یہ سسٹم لپیٹا جائے ورنہ جو باتیں یہ لوگ کررہے ہیں ان میں ذرا بھی حقیقت نہیں لگتی اور نہ ہی اب وہ دور رہا ہے جب ادارے سازشیں کیا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد سے ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ حکومت خوف کا شکار ہوچکی ہے اور انہیں اب سازشوں کے خیالات آتے ہیں، تب ہی ایسی باتیں ٹی وی پر آکر کی جارہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے اگر کوئی سازش ہورہی ہے تو اسے نقاب کرے تاکہ عوام کو اصل حقائق پتا چل سکیں۔ایک انٹرویومیں اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا حالیہ بیان سن کر حیرت ہوئی کہ انہیں بھی نہیں معلوم کہ سازش کون کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے پاس ہر ایک کی معلومات ہوتی ہیں اور اگر وہ ہی ایسے بیانات دیں تو یقیناًسوالات جنم لیں گے۔