اسلام آباد /کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ٗبالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔مری میں سخت سردی کے باعث رات کا درجہ حرارت منفی 4 تک گرگیا۔ کراچی میں بھی ٹھنڈک بڑھ گئی، شام سے رات گئے تک سرد ہواؤں نے شہریوں کا استقبال کیا۔ دوسری جانب برفباری کا نظارہ کرنے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی اور موسم سے خوب لطف اٹھایا
جبکہ ایک دن قبل ہونیوالی ہلکی برفباری بھی تھم گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں مزید برفباری ہوگی۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک پہنچ گیا، بالائی علاقوں میں2 فٹ تک برف باری کے بعد رامہ جھیل سمیت چھوٹی بڑی تمام جھیلیں اور پانی کی سپلائی لائنیں بھی منجمد ہو گئیں۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ٗ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق استور منفی 10، اسکردو، گوپس، کالام منفی 08، ہنزہ، بگروٹ،کوئٹہ، زیارت، دیرمنفی 06، گلگت، قلات منفی05، راولاکوٹ، پارہ چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ٗبالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔مری میں سخت سردی کے باعث رات کا درجہ حرارت منفی 4 تک گرگیا۔ کراچی میں بھی ٹھنڈک بڑھ گئی، شام سے رات گئے تک سرد ہواؤں نے شہریوں کا استقبال کیا۔ دوسری جانب برفباری کا نظارہ کرنے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی اور موسم سے خوب لطف اٹھایا جبکہ ایک دن قبل ہونیوالی ہلکی برفباری بھی تھم گئی۔