اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی امداد رکنے کے بعد پاکستان کو عالمی مالی ادائیگیوں کیلئے بڑے امتحان کا سامنا،حکومت کو آئندہ 6 ماہ میں کتنے ارب ڈالر قرض واپس کرناہے؟تشویشناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق امریکی امداد رکنے کے بعد پاکستان کو عالمی مالی ادائیگیوں کیلئے امتحان کا سامنا، حکومت کو آئندہ 6 ماہ میں4 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے دائیگیوں میں ایک ارب ایک کروڑ ڈالر سود کی مدد میں ادا کرنے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا
آئندہ 6 ماہ میں4 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہیں۔ تین ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم پر ایک ارب ایک کروڑ ڈالر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں۔ اسلامک بینک کو 39 کروڑ ڈالر کا مختصر مدنی قرض وپس کرنا ہے عالمی بینک، اے ڈی جی، او پیک، ای سی او اور ڈیفیڈ کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ چین، فرانس، جرمن، جاپان، امریکہ اور سعودی عرب کو ایک ارب63 کروڑ ڈالر واپس کرنے ہیں امریکی امداد رکنے کے بعد پاکستان کو عالمی مالی ادائیگیوں کیلئے بڑے امتحان کا سامنا ہے