پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی بندرگاہوں پر پابندیاں کسی بھی وقت عائد کی جا سکتی ہیں، تمام بحری آمد و رفت بند ہو جائے گی، سنگین ترین انتباہ جاری، کھلبلی مچ گئی

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں پر بدترین آلودگی کی بدولت بندرگاہوں پر بین الاقوامی بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہو سکتی ہے، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے

اجلاس میں کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ کراچی کے ساحلی علاقوں میں آلودگی میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بین الاقوامی جہازوں کی آمد و رفت بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ کراچی کے سمندر میں ہر روز 50 کروڑ گیلن آلودہ پانی پھینکا جاتا ہے اور اس پانی میں فیکٹریوں کا زہر آلود پانی بھی شامل ہے جسے بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے براہ راست سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقوں میں آلودگی اور زہریلے پانی کی مقدار اس قدر زیادہ ہو گئی ہے کہ یہ نہ صرف سمندری حیات کے لیے خطرناک ہے بلکہ اس سے شہری بھی سنگین طبی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بریفنگ کے بعد کمیٹی کی جانب سے کراچی کے میئر وسیم اختر اور دوسرے متعلقہ افسران کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں پر بدترین آلودگی کی بدولت بندرگاہوں پر بین الاقوامی بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہو سکتی ہے،

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…